لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ پر دھند کے باعث پروازیں چوتھے دن بھی متاثر

DW ڈی ڈبلیو پیر 30 دسمبر 2024 18:40

لندن کے گیٹ وک ایئر پورٹ پر دھند کے باعث پروازیں چوتھے دن بھی متاثر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 دسمبر 2024ء) لندن سے پیر 30 دسمبر کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق یورپ کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہونے والے، برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ کے بعد لندن ہی کے ایک اور ایئر پورٹ گیٹ وک کو، جو برطانیہ کا دوسرا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے، گزشتہ کئی دنوں سے شدید دھند کے باعث مسافر پروازوں کی آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

گیٹ وِک ایئر پورٹ کا نظام ڈرون سے متاثر کرنے پر دو گرفتار

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ پیر کے روز بھی اس برطانوی ہوائی اڈے سے بیسیوں مسافر پروازیں قبل از وقت منسوخ کرنا پڑ گئیں جبکہ مسافروں کو مسلسل یہ تنبیہ بھی کی جا رہی کہ پروازوں میں تاخیر کا یہ سلسلہ دن بھر جاری رہ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ گزشتہ جمعے سے جاری

لند ن کا گیٹ وک ایئر پورٹ برطانیہ کی کاؤنٹی ویسٹ سسیکس میں واقع ہے اور وہاں 30 دسمبر کو بہت سی پروازوں کی منسوخی سے ہزارہا مسافر متاثر ہوئے۔

اس برٹش ایئر پورٹ سے معمول کی تجارتی پروازوں کی آمد و رفت میں تاخیر یا منسوخی کا سلسلہ گزشتہ جمعے کو شروع ہوا تھا۔

’ناشتہ پاکستان، لنچ پیرس میں‘ Ù¾ÛŒ آئی Ú©ÛŒ یورپ Ú©Û’ لیے پروازیں بحال

تب سے اب تک وہاں مسلسل گہری دھند ایئر پورٹ انتظامیہ اور کنٹرول ٹاور دونوں کے لیے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے، جس کے نتائج کا سامنا ان ہزارہا مسافروں کو بھی کرنا پڑ رہا ہے، جو کرسمس اور نئے سال کے درمیان وہاں سے اپنی اپنی منزلوں کے لیے سفر کرنا چاہتے تھے۔

ایئر پورٹ انتظامیہ کا اعلان

گیٹ ÙˆÚ© ایئر پورٹ Ú©ÛŒ انتظامیہ Ú©Û’ ایک ترجمان Ù†Û’ پیر Ú©Û’ روز بتایا، ''شدید دھند اور تھوڑے سے فاصلے Ú©Û’ بعد Ú©Ú†Ú¾ بھی نظر نہ آنے Ú©ÛŒ وجہ سے اس ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی اور وہاں اترنے والی مسافر پروازوں Ú©Ùˆ عارضی طور پر محدود کر دیا گیا ہے۔‘‘

اگست ہیتھرو ایئر پورٹ کے لیے ایک ریکارڈ ساز مہینہ کیسے رہا؟

انسانوں کی سمگلنگ کا شبہ، تین سو سے زائد بھارتی مسافر روک لیے گئے

ایئر پورٹ ترجمان کے مطابق، ''کچھ پروازیں دن بھر تاخیر کا شکار رہیں گی۔

لندن Ú©Û’ گیٹ ÙˆÚ© ایئر پورٹ Ú©ÛŒ انتظامیہ اس وجہ سے مسافروں Ú©Ùˆ ہونے والی پریشانی پر معذرت خواہ ہے اور ان سے درخواست کرتی ہے کہ تمام مسافر مزید معلومات Ú©Û’ لیے اپنی اپنی ایئر لائنز Ú©Û’ ساتھ رابطے میں رہیں۔‘‘

بھارتی ایئر لائن بیسیوں مسافروں کو رن وے پر ہی بھول گئی

فضائی سفر سے متعلق بین الاقوامی قوانین کے مطابق اگر کوئی مسافر پرواز دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو جائے، تو متعلقہ ایئر لائن کے لیے مسافروں کی مدد کرنا، ان کو کھانے پینے کے لیے خوراک مہیا کرنا اور اگر تاخیر بہت زیادہ ہو جائے، تو ان کی شب بسری کے انتظامات کرنا بھی لازمی ہو جاتا ہے۔

م م / ع ت (ڈی پی اے، پی اے میڈیا)