امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی ودیگر رہنمائوں سے سے ملاقات، دوطرفہ ًتعلقات پر گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2023 17:23

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی یوسف رضا گیلانی ودیگر رہنمائوں سے سے ملاقات، ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2023ء) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملتان میں گیلانی ہاؤس میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور زیر غورآئے ۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے یوسف رضا گیلانی، رفیق بروانہ اور دوست محمد کھوسہ سے ملاقات کی۔یوسف رضا گیلانی نے ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام سے ہی معاشی استحکام لایا جاسکتا ہے۔یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ امریکی سفیر نے عام انتخابات کے منظر نامے کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی۔