بہاول پور،مسلم لیگ ن نے اقتدار میں پاکستانی عوام کی بے لوث خدمت کی ،بلیغ الرحمان

ووٹ کوعزت دوکے نعرے کا مطلب عوام کی عزت ہے، عوام ووٹ کی عزت کوبحال رکھنے کیلئے 25 جولائی کوشیرکوووٹ دیکربھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں، این اے 170 سے مسلم لیگ ن کے امید وار کا کارنر میٹنگ سے خطاب

بدھ 18 جولائی 2018 22:27

بہاول پور،مسلم لیگ ن نے اقتدار میں پاکستانی عوام کی بے لوث خدمت کی ،بلیغ ..
بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن اپنے پانچ سالہ دوراقتدار میں پاکستان کی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے میاں نوازشریف نے ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگایاجس کامطلب عوام کی عزت ہے عوام کافرض بنتا ہے کہ اپنے ووٹ کی عزت کوبحال رکھنے کیلئے 25 جولائی کوشیرکوووٹ دیکربھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںان خیالات کااظہار سابق وفاقی وزیر امیدوارمسلم لیگ ن این اے 170 میاں بلیغ الرحمان نے ٹرسٹ کالونی میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیدوارمسلم لیگ ن پی پی 246 ڈاکٹرراناطارق بھی ہمراہ تھے انہوں نے کہاکہ عوام جمہوریت کے استحکام اورترقی کے لئے صرف اورصرف شیرپرمہرلگائیں تاکہ سابقہ حکومت کی پالیسیوں اورترقیاتی کاموں کاتسلسل جاری رہ سکی انہوں نے کہاکہ صرف اورصرف پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کی ترقی ممکن ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ 25 جولائی کوشیرپرمہرلگائی جائے پر امیدوارمسلم لیگ ن پی پی 246 ڈاکٹرراناطارق نے کہاکہ ہمارے مستقبل کافیصلہ عوام نے کرناہے اور عوام آئندہ انتخابات میں صرف خدمت کوووٹ دیں مسلم لیگ ن نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کامیاب جدوجہد کی تمام انتخابی وعدے پورے کئے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت پرعوامی اعتماد آج بھی قائم ہے عوام جانتی ہے کہ کسی نے عوام کی خدمت کی کس نے دھرنے دیئے میاں نوازشریف نے ووٹ کوعزت دوکانعرہ لگایاجس کامطلب ہے عوام کی عزت ہے لہذااب عوام کافرض بنتا ہے کہ اپنے ووٹ کی عزت کوبحال رکھنے کیلئے 25 جولائی کوشیرکوووٹ دیکربھاری اکثریت سے کامیاب کرائیںانہوں نے 25 جولائی کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کرائی