نظریۂ احتمال
نظریۂ احتمال ریاضیات کی شاخ ہے جو تصادف مظاہر کے تحلیل سے متعلق ہے۔ نظریہ احتمال کے مرکزی موضوع تصادفی متغیر، عشوائی عملیات اور واقعات ہیں: غیرجبری واقعات یا ناپی گئی اقدار جو یا تو ایک دفعہ رُونما ہوں یا وقت کے ساتھ ارتقا ہوں ظاہری تصادفی ڈھنگ پر، کا ریاضیاتی تجرید۔ اگرچہ سکہ کا اچھالنا یا طاس کا لڑھکانا تصادفی واقعات ہیں، مگر اگر ان کو کئی بار دھرایا جائے تو تصادفی واقعات کے متوالیہ میں کچھ احصائی قرینے ظاہر ہوں گے، جن کا مطالعہ کیا جا سکے ہے اور پیشن گوئی بھی۔ دو نمائندہ نتائج جو ان قرینوں کا بیان کرتے ہیں، کثیر اعداد کا قانون اور مرکزی حد قضیہ ہیں۔
اصطلاح | term |
---|---|
متوالیہ |
sequence |
احصاء کی ریاضیاتی بنیاد کے طور پر، نظریہ احتمال بہت سی انسانی سرگرمیوں جن میں کثیر ڈیٹاِ مجموعات کا اقداری تحلیل مقصود ہو، کے لیے لازم ہے۔ نظریہ احتمال کے طرائق کا اطلاق مختلط نظامات جن کی حالت صرف جُزوی طور پر معلوم ہو پر بھی ہوتا ہے، جیسا کہ احصائی میکانیکات۔ بیسویں صدی طبیعیات کی ایک عظیم دریافت جوہری میزانوں پر طبیعی مظاہر کی تصادفی فطرت تھی، جو مقداریہ میکانیکات میں بیان ہوتا ہے۔