اسکن ایفکٹ
آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) کا یہ رجحان ہوتا ہے کہ وہ کسی تار کے مرکز (core) کی بجائے تار کی سطح کے نزدیک سے گزرتا ہے۔ اس برتاو کو اسکن ایفکٹ (skin effect)کہتے ہیں۔ آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) کی فریکوئنسی جتنی زیادہ ہو گی اسکن ایفکٹ (skin effect)اتنا ہی زیادہ ہو گا۔
اگر ایک ہی دھات کی بنی ہوئی ایک سلاخ اور اسی کے ہم وزن اور برابر لمبائی کی ایک نلکی لی جائے تو سلاخ اور نلکی دونوں میں مادے کی مقدار برابر ہو گی اور ان کے مادے کا cross section area بھی برابر ہو گا۔ ( نلکی کا قطر اگرچہ سلاخ کے قطر سے زیادہ ہو گا) ڈائیرکٹ کرنٹ DC کے معاملے میں سلاخ اور نلکی دونوں کی مزاحمت resistance برابر ہو گی اور دونوں سے برابر کرنٹ گذرے گا۔ مگر آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) سلاخ کی بنسبت نلکی میں سے زیادہ گذرے گا کیونکہ نلکی کا سطحی رقبہ (surface area) سلاخ سے زیادہ ہے۔
مختلف فریکوئنسیوں پر تانبے کی skin depth مندرجہ ذیل ہے
فریکوئنسی | skin depth |
---|---|
60 Hz | 8.47 mm |
10 kHz | 0.66 mm |
100 kHz | 0.21 mm |
1 MHz | 66 µm |
10 MHz | 21 µm |
اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے ریڈار radar اور مائکرو ویو microwave کے wave guide کھوکھلے بنائے جاتے ہیں۔
اسی طرح بجلی گھروں میں پاور منتقل کرنے کے لیے busbar کا نصف قطر 12 ملی میٹر سے زیادہ نہیں رکھا جاتا۔ اور ایک بہت موٹے busbar کی جگہ 12 ملی میٹر کے کئی busbar نصب کیے جاتے ہیں۔
Litz wire بھی اسی اصول پر بنائے جاتے ہیں جو ریڈیو کے کوائل coil بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔
اے سی اور ڈی سی کرنٹ کا فرق
[ترمیم]آلٹرنیٹنگ کرنٹ (AC) اور ڈائریکٹ کرنٹ (DC) میں یہ فرق ہوتا ہے کہ ڈائریکٹ کرنٹ کی وجہ سے بننے والا تار کے گرد اور تار کے اندر مقناطیسی میدان تبدیل نہیں ہوتا اور مستقل رہتا ہے۔ ڈی سی کرنٹ کا مقناطیسی میدان صرف اسی وقت تبدیل ہوتا ہے جب سویچ آن یا آف کیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس آلٹرنیٹنگ کرنٹ کی وجہ سے بننے والا مقناطیسی میدان ہر وقت تبدیل ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے امالی کرنٹ (induced current) اور eddy current بنتے ہیں۔
اسی وجہ سے ٹرانسفورمر اے سی میں کام کرتے ہیں اور ڈی سی میں کام نہیں کرتے۔
مزید دیکھیے
[ترمیم]ویکی ذخائر پر اسکن ایفکٹ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |