Chaliye Baghbani Ka Aghaz Karen - Article No. 3157

Chaliye Baghbani Ka Aghaz Karen

چلئے باغبانی کا آغاز کریں - تحریر نمبر 3157

نامیاتی کھاد خود تیار کریں

ہفتہ 17 جون 2023

نامیاتی باغبانی کا آغاز کرنے والے قارئین جانتے ہوں کہ بازار میں دستیاب مخلوط نامیاتی کھاد خریدنے کے لئے انہیں کتنی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔عموماً ہر نرسری یا دکان پر یہ کھاد دستیاب نہیں ہوتی بلکہ بعض شہروں میں تو چراغ لے کر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔اس کی قیمت بھی قدرے زیادہ ہوتی ہے۔اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب آپ اپنے کچن میں پڑے کچرے کی مدد سے کھاد تیار کر سکتے ہیں۔
وہی کچرا جسے میونسپل کمیٹی والے یقینا زمین میں دبا دیتے ہیں،جہاں ہوا کی غیر موجودگی کے باعث ان اجزاء کے گلنے سڑنے کا عمل ہوتا ہے اور نتیجتاً میتھین جیسی گیس پیدا ہوتی ہے۔
Compost یا مخلوط کھاد بنانے کے لئے دیگر اجزاء کے ساتھ سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے استعمال کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

واضح رہے کہ چھلکے تازہ اور کسی بیماری سے پاک ہوں۔ایسے اجزاء جو کہ تازہ ہوں انہیں ہرا کہا جاتا ہے۔

یہ عموماً نمی کے حامل ہونے کے ساتھ نائٹروجن سے بھرپور ہوتے ہیں۔کھاد کی تیاری میں استعمال کئے جانے والے خشک اجزاء خاکستری کہلاتے ہیں۔یہ کاربن مہیا کرتے ہیں۔ان خوردبینی اجسام کو ان میں پیدا ہو کر انہیں گلاتے ہیں۔ہر اجزاء (Greens) میں سبزیوں اور پھلوں کے چھلکے،تازہ گھاس،سبز پتے،پتی (غیر استعمال شدہ) اگر ٹی بیگ استعمال کرنا چاہیں تو کھول کر استعمال کریں۔

خاکستری اجزاء (Browns) میں خشک پتے،تنکے،بھوسا،لکڑی کے چھوٹے ٹکڑے اور مغزیات کے چھلکے شامل ہیں۔اخروٹ اور چلغوزے کے چھلکے استعمال نہ کریں تو بہتر ہو گا۔
تمام اجزاء نہایت باریک کر کے استعمال کریں تاکہ کھاد جلد تیار ہو سکے۔
ہرے اور خاکستری اجزاء کے متعلق مختلف ماہرین،مختلف رائے پیش کرتے ہیں۔ہرے اجزاء آپ کی کھاد کو نمی فراہم کرتے ہیں جبکہ خاکستری اجزاء ہوا کے گزر کی جگہ بناتے ہیں۔
اگر آپ کا بنایا ہوا کمپوسٹ گیلا (قدرے بدبو دار) ہو تو خاکستری اجزاء شامل کر دیں اور خشک ہونے کی صورت میں ہرے اجزاء کا سہارا لیں۔عموماً خاکستری اجزاء زیادہ مقدار میں دستیاب نہیں ہوتے تو ہرے اجزاء سے بھی کھاد تیار کی جا سکتی ہے۔ایک تناسب یہ بھی ہے کہ دونوں اجزاء برابر مقدار میں استعمال کئے جائیں۔
کمپوسٹ تیار کرنے کے لئے آپ لکڑی کے کریٹ اور بالٹی،دھات کی بنی ڈسٹ بن یا ڈرم اور مٹی کا بڑا کولر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
کمپوسٹ پلاسٹک کے ٹینک وغیرہ میں بھی تیار کیا جاتا ہے۔تاہم پلاسٹک کے زہریلے اثرات کمپوسٹ میں منتقل ہونے کا خطرہ بہرحال موجود رہتا ہے۔بعض حضرات زمین کھود کر کمپوسٹ کے اجزاء رکھتے ہیں اور اوپر مٹی کی تہہ لگا کر چھوڑ دیتے ہیں۔اگر آپ کے پاس زیادہ رقبہ ہے تو آپ اپنے لان میں لکڑی سے بنی دہانے والی Compost Bin خود لگا سکتے ہیں۔
بہرکیف آپ جس طرح بھی کمپوسٹ بنائیں چند باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔
اپنی کمپوسٹ بن کر سورج کی روشنی میں رکھیں اور اس میں نکاسی آب کا انتظام ضرور ہو کیونکہ زیادہ پانی سے پھپھوند لگنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔کمپوسٹ خشک ہونے سے بھی بچائیے اور چاہیں تو ذرا سا پانی چھڑک دیا کریں۔کسی چھڑی کی مدد سے الٹی پلٹ ضرور کریں۔یہ تمام کام زمین میں گڑھا کھودنے والے حضرات کو بھی کرنا ہوں گے۔
آپ کچھ عرصہ بعد دیکھیں گے کہ تمام اجزاء کا رنگ بدل گیا ہے اور اس میں زمینی کیچورے (Earthworms) پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
گھبرائیں مت،یہ کیچورے زمین کو زرخیز بنانے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔کھاد کے تیار ہونے کے دورانئے کا انحصار اجزاء کی باریکی اور درجہ حرارت پر بھی ہوتا ہے۔چنانچہ بے صبری سے کام مت لیں اور تمام اجزاء کو باریک کر کے Bin میں ڈالیں۔
بعض لوگ جانوروں کا فضلہ شامل کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔اگر آپ بھی یہ کرنا چاہیں تو گھوڑے،بلی اور کتے کا فضلہ ہر گز مت شامل کریں۔
جانوروں کے فضلے کو اچھی طرح خشک اور بھربھرا کر کے استعمال کرنا بہتر ہے۔علاوہ ازیں فضلہ سے کام کرتے وقت ربر کے دستانوں کا استعمال ضرور کریں۔اگر چاہیں تو فضلے کو کمپوسٹ میں مت شامل کریں بلکہ درختوں کے ارد گرد ذرا ذرا زمین پر بکھیر دیں اور سبزیاں جڑی بوٹیاں (Herbs) اور پھل کا بیج ڈالتے وقت کمپوسٹ کے ہمراہ زمین میں شامل کریں۔
واضح رہے کہ کمپوسٹ پھولوں کے لئے اتنا کارآمد نہیں ہے چنانچہ اسے پھولوں کی کھاد کے طور پر ہر گز مت استعمال کریں۔

”جتنا Ú¯Ú‘ اتنا میٹھا“ Ú©Û’ مصداق آپ سبزی لگاتے ہوئے زمین میں جتنا کمپوسٹ ملائیں Ú¯Û’ اتنا ہی شاندار نتیجہ ملے گا۔گرم موسم میں کمپوسٹ Ú©Ùˆ کیاری Ú©ÛŒ زمین پر بھی پھیلایا جا سکتا ہے لیکن خیال رہے کہ یہ پودے Ú©Û’ تنے سے Ù„Ú¯Ù†Û’ نہ پائے۔اگر آپ یہ مضمون Ù¾Ú‘Ú¾ کر خود سے یہ زبردست کھاد بنانے کا سوچ رہے ہیں تو آپ Ù†Û’ یقینا عقلمندانہ فیصلہ کیا ہے۔تاہم ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اسے دقت طلب کام سمجھ کر ارادہ ترک مت کیجئے گا کیونکہ اس کھاد Ú©Û’ شاندار نتائج آپ Ú©Ùˆ خوش کر دیں Ú¯Û’Û”
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

آج پھول دار بونسائی کاشت کریں

Aaj Phooldar Bonsai Kasht Karen

آئیے اسٹرابیری اُگاتے ہیں

Aaiye Strawberry Ugate Hain

انڈور پلانٹ ۔ ماحول دوست آرائش

Indoor Plant - Mahol Dost Aaraish

اپنے لئے ٹماٹر خود کاشت کریں

Apne Liye Tomato Khud Kasht Karen

اپنی پالک خود اگائیں

Apni Palak Khud Ugaien

قومی پرچم کے رنگوں میں رنگا

Qaumi Parcham Ke Rangon Mein Ranga

سائے کا پودا Jade لگائیے

Saaye Ka Poda Jade Lagaiye

گھریلو باغ لگائیے

Gharelu Bagh Lagaiye

Peperomia سایہ دار پودا

Peperomia Saya Dar Poda

گھر رہے ہرا بھرا سرسبز و شاداب

Ghar Rahe Hara Bhara Sarsabz O Shadab

بات ہو جائے ہار سنگھار کی

Baat Ho Jaye Haar Singhar Ki

باغبانی کے حیرت انگیز فوائد

Baghbani Ke Hairat Angez Fawaid

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Chaliye Baghbani Ka Aghaz Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.