Aaj Phooldar Bonsai Kasht Karen - Article No. 3172

Aaj Phooldar Bonsai Kasht Karen

آج پھول دار بونسائی کاشت کریں - تحریر نمبر 3172

نیلے اور جامنی رنگ کے ملے جلے پھولوں والا پودا Wisteria اپنے جاذب نظر اور پُرکشش پھولوں کی وجہ سے باغبانوں میں خاصا مقبول ہے

بدھ 12 جولائی 2023

نیلے اور جامنی رنگ کے ملے جلے پھولوں والا پودا Wisteria اپنے جاذب نظر اور پُرکشش پھولوں کی وجہ سے باغبانوں میں خاصا مقبول ہے۔یہی وجہ ہے کہ اس کے پھولوں کو مزید نمایاں کرنے کے لئے اسے بونسائی تکنیک سے اُگایا جاتا ہے۔اس عمل سے اس کے پتوں کا حجم کم ہو جاتا ہے لیکن پھولوں کی لڑیاں جھالروں کی طرح جھولتی ہوئی اس بونے سے درخت کو مزید خوبصورت بنا دیتی ہیں۔

یہ بونسائی 2 سے 3 فٹ تک لمبا ہوتا ہے۔اس کا بونسائی بنانے کے لئے Wisteria پودے کی ایک نرم سی ٹہنی یا تنے کا ٹکڑا کاٹ لیں۔موسم گرما میں اس کی تراشی ہوئی ٹہنی کو ایک بڑے سے برتن میں لگا دیں۔آپ چاہیں تو اس شاخ کو جڑ سمیت نکال کر بھی لگا سکتی ہیں۔شاخ لگانے کے لئے بڑے برتن کا انتخاب کریں تاکہ اس کی جڑوں کو پھیلنے کے لئے زیادہ سے زیادہ جگہ مل سکے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اس برتن کو جزوی سائے والی جگہ میں رکھ دیں تاکہ اس کا تنا اور شاخیں خوب پھیل سکیں۔تاہم یہ یاد رہے کہ اس پودے کو زیادہ دھوپ درکار ہوتی ہے۔
سرد موسم میں اس کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے تو بہتر ہے تاکہ اس کی جڑوں کو نقصان نہ پہنچے۔اگر اس کے تنے کو اپنی پسند کے مطابق شیپ دینے کی ضرورت ہو تو بونسائی وائر کی مدد سے دے سکتے ہیں۔اس بونسائی درخت کی جڑیں ایک سال میں مضبوط ہو پاتی ہیں۔

بونسائی کو پانی کتنا دیا جائے
اس پودے کو دھوپ کی طرح پانی بھی خوب درکار ہوتا ہے لہٰذا روزانہ پانی دیجئے۔خاص طور پر پھول اُگنے کے موسم میں زیادہ پانی دیا جانا چاہئے۔ویسٹریا کو دیگر بونسائی کی نسبت زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس لئے اسے دن میں دو مرتبہ پانی دیا جاتا ہے۔اسے موسم بہار کے آغاز میں کھاد کی ضرورت ہوتی ہے،لیکن پھول اُگنے کے بعد کھاد کی مقدار کم کر دینی چاہئے۔

دوسرے برتن میں کب منتقل کیا جائے
جب اس درخت کے تنے پر پرانے درخت کے تنے کی طرح آثار نمایاں ہونے لگیں اور اس کی لمبائی دو فٹ تک بلند ہو جائے اور شاخیں گھنی ہو جائیں یعنی پودا لگانے کے سال بھر بعد اسے دوسرے برتن میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔جب آپ یہ کام کرنے لگیں تو مردہ جڑوں کی چھانٹی بھی کر دیں۔صرف ان زندہ جڑوں کو رہنے دیں جو نئے برتن میں آسانی سے پنپ سکیں۔
اس کی جڑوں کو جتنا زیادہ برتن میں پھیلنے کی جگہ ملے گی اس میں زیادہ سے زیادہ پھول اُگیں گے۔پھول ختم ہو جانے پر دو سال بعد اس بونسائی کو دوسرے برتن میں منتقل کر دینا چاہئے۔اگر ایسا نہ کیا جائے تو پودے کی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔
احتیاطی تدابیر
اس پودے کو بڑھنے کے موسم میں جزوی طور پر سائے میں رکھا جاتا ہے۔اگر اس موسم میں اسے منتقلی کی ضرورت نہیں ہوتی تو مکمل دھوپ میں رکھا جا سکتا ہے۔

بھربھری مٹی زیادہ زرخیز نہ ہو تو کمپوزٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس کی چھٹائی اور کٹائی زیادہ سے زیادہ پھولوں کا باعث بنتی ہے۔
حشرات اور کیڑے مکوڑوں کے حملے سے بچاؤ کے لئے اسپرے کرنا درست ہے۔
موسم گرما میں ہر دو ہفتوں بعد اس کی شاخوں کی کٹائی کرنا ضروری ہے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

آئیے اسٹرابیری اُگاتے ہیں

Aaiye Strawberry Ugate Hain

انڈور پلانٹ ۔ ماحول دوست آرائش

Indoor Plant - Mahol Dost Aaraish

چلئے باغبانی کا آغاز کریں

Chaliye Baghbani Ka Aghaz Karen

اپنے لئے ٹماٹر خود کاشت کریں

Apne Liye Tomato Khud Kasht Karen

اپنی پالک خود اگائیں

Apni Palak Khud Ugaien

قومی پرچم کے رنگوں میں رنگا

Qaumi Parcham Ke Rangon Mein Ranga

سائے کا پودا Jade لگائیے

Saaye Ka Poda Jade Lagaiye

گھریلو باغ لگائیے

Gharelu Bagh Lagaiye

Peperomia سایہ دار پودا

Peperomia Saya Dar Poda

گھر رہے ہرا بھرا سرسبز و شاداب

Ghar Rahe Hara Bhara Sarsabz O Shadab

بات ہو جائے ہار سنگھار کی

Baat Ho Jaye Haar Singhar Ki

باغبانی کے حیرت انگیز فوائد

Baghbani Ke Hairat Angez Fawaid

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Aaj Phooldar Bonsai Kasht Karen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.