Apni Palak Khud Ugaien - Article No. 3138

Apni Palak Khud Ugaien

اپنی پالک خود اگائیں - تحریر نمبر 3138

پالک گوشت اور پکوڑوں کے لئے بازار نہ جائیں

ہفتہ 20 مئی 2023

پالک صرف Popeye The Sailor Man ہی کی مرغوب سبزی نہیں۔بڑے اور کچھ بچے بھی شوق سے کھا لیتے ہیں۔یہ فولاد اور کیلشیم سے بھرپور سبزی ہے۔گھر میں بوئی جائے تو بہت جلد بڑھتی ہے۔آپ موسم بہار اور سردیوں میں بھی کاشت کر سکتے ہیں یعنی جولائی سے نومبر تک اس کی بہترین بوائی ہو سکتی ہے۔پالک کی یوں تو کئی اقسام ہیں لیکن سندھی اور دیسی زیادہ تر استعمال کی جاتی ہے۔
دیسی پالک ہمیں سال بھر مل جاتی ہے،چنانچہ آپ اس کے بیج نرسری سے حاصل کر سکتے ہیں۔پالک کو بیک وقت سایہ اور دھوپ درکار ہوتے ہیں البتہ زیادہ درجہ حرارت اس کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے۔
آئیے پالک کی بوائی کریں
کسی چوڑے برتن ،ٹرے یا لکڑی کے کریٹ کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس میں کھاد ڈالتے ہوئے ناریل کے بالوں کا بھورا شامل کر دیا جائے تو اس مٹی میں پانی کا نکاس بہتر طریقے سے ہو گا۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

پالک کا پودا چھوٹا ہوتا ہے اور اس کی جڑوں کو بڑھنے کے لئے زیادہ گہرائی بھی درکار نہیں ہوتی،البتہ اسے بڑھنے کے لئے چوڑی اور گشادہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔
پالک کی اچھی نشوونما کے لئے تیزابی مٹی بہتر رہتی ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ پالک اگانے سے پہلے مٹی میں تھوڑا سا چونا بھی شامل کر دیا جائے تاکہ یہ مٹی میں جذب ہو جائے۔
نامیاتی اور نائٹروجن کھاد دونوں ہی موزوں ہو سکتی ہیں۔
کھاد ڈالتے ہوئے مٹی سے پتھر وغیرہ نکال کر اسے اچھی طرح بھربھرا کر لیں۔موسم بہار کے 4 سے 6 ہفتوں بعد اور موسم سرما سے چھ سے آٹھ ہفتے قبل اس کی بوائی بہتر رہتی ہے۔مٹی میں دو انچ کے فاصلے اور آدھا انچ گہرائی میں پالک کے بیج بو دیں۔اگر آپ نے چھوٹی جگہ میں بیج بوئے ہیں تو انہیں پھوٹنے کے بعد کشادہ جگہ میں منتقل کر دیں تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے بڑھ سکیں،اس پودے کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں اس لئے بہتر ہو گا کہ اسے ایک ہی بڑے برتن میں اُگایا جائے تاکہ منتقل نہ کرنا پڑے۔

پانی کب دیں
بیج بونے کے بعد ایک انچ خشک گھاس پھوس یا کمپوزٹ کی تہہ لگائیں لیکن اسے دبانے سے گریز کریں۔اب اسے فوارے سے پانی دیں،اس کی مٹی کو خشک نہ ہونے دیں بلکہ اسے نم رکھیں۔پانی کی مقدار کا انحصار موسم پر بھی ہوتا ہے۔
پالک کے لئے بہت زیادہ گرم موسم نقصان دہ ہوتا ہے اس لئے اسے سائے میں رکھا جاتا ہے۔اگر آپ کا پودا آہستگی سے بڑھ رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے مزید نائٹروجن درکار ہے۔
آپ دیکھیں گی کہ چند ہفتوں میں اس کے پتے بڑھنا شروع ہو جائیں گے۔جب اس کے پتے تین سے چار انچ بڑے اور دو سے تین انچ چوڑے ہو جائیں تو انہیں کاٹ لیں،یاد رکھیں کہ اگر درجہ حرارت بڑھا ہوا ہو اور سورج 14 گھنٹے رہتا ہو تو ایسے موسم میں پالک بوٹے سے پودا لمبا ہو گا اور اس میں چھوٹے چھوٹے پھول اگنا شروع کریں گے اور اس کی پیداوار متاثر ہو گی۔درجہ حرارت زیاد ہو تو اس موسم میں پالک کے پتے ترش ذائقہ دیتے ہیں۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse More Gardening Tips and Tricks for Women

آج پھول دار بونسائی کاشت کریں

Aaj Phooldar Bonsai Kasht Karen

آئیے اسٹرابیری اُگاتے ہیں

Aaiye Strawberry Ugate Hain

انڈور پلانٹ ۔ ماحول دوست آرائش

Indoor Plant - Mahol Dost Aaraish

چلئے باغبانی کا آغاز کریں

Chaliye Baghbani Ka Aghaz Karen

اپنے لئے ٹماٹر خود کاشت کریں

Apne Liye Tomato Khud Kasht Karen

قومی پرچم کے رنگوں میں رنگا

Qaumi Parcham Ke Rangon Mein Ranga

سائے کا پودا Jade لگائیے

Saaye Ka Poda Jade Lagaiye

گھریلو باغ لگائیے

Gharelu Bagh Lagaiye

Peperomia سایہ دار پودا

Peperomia Saya Dar Poda

گھر رہے ہرا بھرا سرسبز و شاداب

Ghar Rahe Hara Bhara Sarsabz O Shadab

بات ہو جائے ہار سنگھار کی

Baat Ho Jaye Haar Singhar Ki

باغبانی کے حیرت انگیز فوائد

Baghbani Ke Hairat Angez Fawaid

Special Gardening Tips and Tricks for Women article for women, read "Apni Palak Khud Ugaien" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.