بھارتی لوک سبھا میں پاکستانی آموں کا چرچا

حکمران جماعت نے کانگریس رہنماؤں پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لینے کا الزام عائد کردیا

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 8 اگست 2024 12:46

بھارتی لوک سبھا میں پاکستانی آموں کا چرچا
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2024ء ) بھارت کی لوک سبھا میں بھی پاکستانی آموں کے چرچے سنائی دینے لگے۔ جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارت کے 7 اراکین پارلیمنٹ کو آموں کے ڈبے بھیجے ہیں، جن میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی، کپل سبل، ششی تھرور، محب اللہ ندوی، ضیا الرحمان، اقرا حسن اور افضل انصاری شامل ہیں۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے کانگریس رہنماؤں پر پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی سمیت 7 اراکین پارلیمنٹ نے پاکستانی ہائی کمیشن سے آموں کا تحفہ لیا۔ اس سلسلے میں بی جے پی رہنما گری راج سنگھ نے کہا راہول گاندھی کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں، راہول گاندھی نے پہلے کہا تھا انہیں اتر پردیش کے آم پسند نہیں لیکن پاکستانی سفارت خانے نے اب راہول گاندھی کو آم بھیجے ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اسی حوالے سے انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کو آم اسی جگہ سے مل رہے ہیں جہاں ان کا دل ہے، ویسے راہول یوپی کے آم تو پسند نہیں کرتے لیکن پاکستان کے آموں کو لے کر پرجوش دکھائی دیتے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان نے آموں کی وسط ایشیائی ریاستوں تک ترسیل شروع کردی، نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) کا آموں سے لدا پہلا ٹرک 6 دنوں کی ریکارڈ مدت میں حیدرآباد سے تاشقند پہنچ گیا، پاکستان سے آموں کی وسطی ایشیائی ریاستوں تک ترسیل زرعی شعبے کے لیے اہم سنگ میل ہے، آموں کی تازگی برقرار رکھنے کے لیے این ایل سی نے خصوصی ریفر کنٹینر کا استعمال کیا، ٹرک پر تقریباً 15 ٹن آم لوڈ کیے گئے تھے، کنٹینر نے دوران سفر درجہ حرارت کو مطلوبہ سطح پر برقرار رکھا، ٹرک نے کل اڑھائی ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا، ان آموں کی بین الاقوامی معیار کے مطابق پروسیسنگ کی گئی۔

Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبھارتپارلیمنٹریکارڈ

Browse Latest Weird News in Urdu

بھارت میں انسانی شکل کی بکری کے بچے کی پیدائش

پاکستانی تاجر نے چینی کمپنی کو معدنیات کی بجائے کروڑوں کی مٹی پتھر بجری بیچ ڈالی

پاکستان میں دھنیے کی کاشت کارقبہ 5867ہیکٹر تک پہنچ گیا

کینٹکی میں 21 فٹ اور7 انچز لمبی تھمب ٹیک لگا کردنیا کی سب سے بڑی پن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

امارات میں ایک شخص کو ’گدھا‘ کہنے پر 2 افراد پر جرمانہ عائد

کفالت کی ہوس میں بھارتی خاتون کی پے درپے 7 شادیاں،6 شوہروں سے پیسے بٹورنے میں کامیاب

بھارتی لوک سبھا میں پاکستانی آموں کا چرچا

سعودی عرب ، ٹریفک حادثات سے اموات میں 54 فیصد کمی

موت کے خواہشمند مریضوں کیلئے ڈیتھ پوڈ تیار

چینی سائنس دانوں نے روبوٹ میں انسانی خلیوں سے بنا زندہ دماغ لگا دیا

دبئی میں تیرتے ولاز تیار‘ فروخت و کرایہ پر دستیاب ہوں گے

مصنوعی دانت لگا کر قربانی کے جانور بیچنے والے میاں بیوی گرفتار

چین، سیلاب کے باعث کوئلے کی کان میں پھنسے 3 افراد ہلاک

بادلوں کے درمیان پراسرار سوراخ نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

انڈونیشیا ، شادی کے 2 ہفتے بعد دلہن لڑکا نکلی

دبئی کے شہر العین کے گورنر شیخ طحنون النہیان انتقال کر گئے، ملک میں 7 روزہ سوگ

ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا

ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد

امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے

آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا

جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی

ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار

کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم

وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف