کنگنا کی پریانکا گاندھی کو فلم ایمرجنسی دیکھنے کی دعوت

جمعرات 9 جنوری 2025 21:45

کنگنا کی پریانکا گاندھی کو فلم ایمرجنسی دیکھنے کی دعوت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء) بالی ووڈ اداکارہ و سیاستدان کنگنا رناوت نے اپنی حریف جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی واڈرا کو اپنی آنے والی فلم ایمرجنسی دیکھنے کے لیے مدعو کردیا۔فلم میں کنگنا نے پریانکا کی دادی اور بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

بھارتیا جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان کنگنا رناوت نے پریانکا کو پارلیمنٹ میں ان کے ساتھ گفتگو کے دوران فلم دیکھنے کی دعوت دی۔

کنگنا نے بتایا کہ میں دراصل پریانکا گاندھی جی سے پارلیمنٹ میں ملی تھی اور پہلی بات جو میں نے ان سے کہی تھی وہ یہ تھی کہ 'آپ کو ایمرجنسی دیکھنی چاہیے۔کنگنا کی ہدایت کاری اور اداکاری میں بننے والی اس فلم میں انوپم کھیر اور شریاس تلپڑے بھی اہم کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔کنگنا رناوت کی یہ فلم کئی تنازعات کے باعث ملتوی ہونے کے بعد اب 17 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔
وقت اشاعت : 09/01/2025 - 21:45:57
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارتفلمپارلیمنٹ