شادی ایسی لڑکی سے کرنا چاہتا ہوں جو شغلی ہو، ہنساناجانتی ہوں، عثمان خالد بٹ

منگل 19 اپریل 2022 17:20

شادی ایسی لڑکی سے کرنا چاہتا ہوں جو شغلی ہو، ہنساناجانتی ہوں، عثمان خالد بٹ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2022ء) پاکستانی فلم، ٹیلی ویڑن، تھیٹر اداکار، مصنف اور کوریوگرافر عثمان خالد بٹ نے بتایا ہے کہ اٴْنہیں شادی کے لیے کس قسم کی لڑکی درکار ہے۔ عثمان خالد بٹ کی جانب سے اپنی پرانی دوست اداکارہ و ماڈل مایا علی کے ساتھ ایک ٹالک شو میں شرکت کی گئی۔اس دوران عثمان خالد بٹ سے شو کی میزبان نے سوال کیا کہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کو شادی کے لیے کس قسم کی لڑکی کی تلاش ہے، اپنے لئے اگر آپ شادی کا اشتہار لکھیں گے تو ہو کیسا ہو گا ۔

اس کا جواب دیتے ہوئے 36 سالہ عثمان خالد کا ہنسی مذاق کرتے ہوئے بتانا تھا کہ ’ کیوں کہ وہ شدید ترسے ہوئے لڑکے ہیں اور شادی کی خواہش رکھتے ہیں اس لیے اٴْنہیں عمر کا کوئی ایشو نہیں ہے لڑکی 30 سال سے زیادہ کی بھی ہو تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

‘عثمان خالد بٹ نے مایا علی اور ندا یاسر کو ہنساتے ہوئے کہا کہ ’بس آپ سب کو بتا دیں کہ لڑکی کا رشتہ چاہیے، اٴْن کی زیادہ ڈیمانڈز نہیں ہیں۔

‘بعد ازاں عثمان خالد نے بتایا کہ ’ شادی کے لیے اٴْنہیں ایسی لڑکی کی تلاش ہے جس سے اٴْن کی ذہنیت بہت ملتی ہو اور لڑکی کا ’شٴْغلی‘ (حس مزاح کی تیز اور مزاحیہ) ہونا بے حد ضروری ہے، پڑھی لکھی ہو اور سلیقہ شعار بھی ہو۔‘عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ’ آخر میں سب ختم ہو جاتا ہے اور بات چیت رہ جاتی ہے اس لیے لڑکی شٴْغلی اور ہنسانا جانتی ہو۔‘
وقت اشاعت : 19/04/2022 - 17:20:11
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

عثمان خالد بٹ

Osman Khalid Butt

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

فلمشادی