سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

منگل 7 جنوری 2025 23:10

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2025ء)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والی سابق بھارتی اداکارہ ثنا خان اور ان کے شوہر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ثنا خان اور شوہر انس نے پیر کو انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور بتایا کہ 5جنوری کو ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں قرآن کی تلاوت جاری تھی اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا تھا کہ اللہ تعالی نے ہر چیز مقدر میں لکھ دی ہے، وقت آنے پر اللہ اسے عطا کرتا ہے اور جب عطا کرتا ہے تو جھولیاں خوشیوں سے بھر دیتا ہے۔یاد رہے کہ ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور 2021 میں مفتی انس سید سے شادی کی تھی۔

وقت اشاعت : 07/01/2025 - 23:10:13
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارتشوبزبالی وڈشادی