بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ میں طلاق کی ممکنہ وجہ سامنے آ گئی

ٹویٹر صارفین نے عامر خان کی طلاق کی وجہ بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 جولائی 2021 16:16

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ میں طلاق کی ممکنہ ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 جولائی 2021ء) : بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اور طلاق کا اعلان کیا اور اس حوالے سے دونوں کی جا سے ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا۔ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی خبروں نے عامر خان کے مداحوں کو خاصا پریشان کیا۔ ایک طرف جہاں عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق سوشل میڈیا پر ٹرین کرنے لگی وہیں دوسری جانب اس طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جانے لگا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر کئی صارفین نے اس طلاق کی مبینہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا اور کہا کہ جلد ہی عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی شادی کی خبریں آئیں گی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی ممکنہ وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہیں، کیونکہ ان سے مسٹر پرفیکشنسٹ کے تعلقات کی خبریں گذشتہ کچھ سال سے زیر گردش تھیں۔

(جاری ہے)

کچھ صارفین نے تو یہاں تک دعویٰ کردیا کہ عامر خان نے کرن راؤ کو فاطمہ ثنا شیخ کی وجہ سے ہی طلاق دی ہے، ایک صارف نے کہا کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کا صرف قد چھوٹا ہے، باقی ان کے کام بڑے ہیں۔

ایک اور صارف نے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے انہیں پیشگی مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اُمید ہے کہ یہ شادی زیادہ دیر چلے گی۔
ٹویٹر صارفین نے کہا کہ عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کا تو 2016ء کی فلم ''دنگل'' کے بعد ہی خدشہ تھا ، کیونکہ کچھ لوگوں کا تب سے ہی یہ اندازہ تھا کہ عامر خان کا اگلا ہدف اداکارہ فاطمہ ثنا ہوں گی۔

یہ شخص اپنے مذہب میں چار بیویوں کے اصول کو خاموشی سے پورا کر رہا ہے۔
عامر خان اور کرن راؤ نے اپنے مشترکہ بیان میں طلاق کی وجہ نہیں بتائی جبکہ اپنا نام عامر خان سے جوڑے جانے پر فاطمہ ثنا شیخ کا بھی کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ ابتدائی طور پر فاطمہ ثنا شیخ اور عامر خان کے درمیان 2017ء میں تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت شروع ہوئی تھیں جب دونوں نے میگا بجٹ فلم ''ٹھگس آف ہندوستان'' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی اور طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے اذان کی پرورش مل کر کریں گے۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنی شادی کے خوبصورت 15 سال بہترین اندازمیں گزارے ۔

ان سالوں میں خوشیاں بھی تھیں اور ہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن زندگی کے اس نئے مرحلے میں ہم میاں بیوی نہیں ہوں گے لیکن ہم اپنے بیٹے کے والدین اور ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے۔ بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی اور طلاق کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے اذان کی پرورش مل کر کریں گے۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے اپنی شادی کے خوبصورت 15 سال بہترین اندازمیں گزارے ۔ ان سالوں میں خوشیاں بھی تھیں اور ہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ دونوں کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن زندگی کے اس نئے مرحلے میں ہم میاں بیوی نہیں ہوں گے لیکن ہم اپنے بیٹے کے والدین اور ایک فیملی کی طرح ہی رہیں گے۔