ندیم بیگ نے عائزہ خان کے فلموں میں کام نہ کرنے کے بیان کی توثیق کر دی

جمعہ 24 جنوری 2020 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ہدایت کار ندیم بیگ نے عائزہ خان کے فلموں میں کام نہ کرنے کے بیان کی توثیق کر دی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

حال ہی میں ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کا سپیشل شو منعقد ہو اجس میں ڈرامے کی کاسٹ کے ساتھ ساتھ ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی شرکت کی، شو کے دوران عائزہ خان سے فلموں میں کام بارے سوال کیا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ انہیں فلموں میں کام کرنے کی خواہش نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں لوگوں کے گھروں میں جانا اور ان کے گھر کا حصہ بننا زیادہ پسند ہے جو کہ ٹی وی پر کام کر کے ہی ہو سکتا ہے جس پر ہدایت کار ندیم بیگ نے ان کے اس بیان کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جب عائزہ خان کو فلم کی پیش کش کی تو انہوں نے کہا کہ انہیں خود کو بڑی سکرین پر دیکھنے کی خواہش نہیں ہے وہ ڈراموں میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔
وقت اشاعت : 24/01/2020 - 12:00:33
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

ندیم بیگ

Nadeem Baig

عائزہ خان

Ayeza Khan

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

فلمکار