Live Updates

بھارتی اداکار سنی دیول بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے

بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر گورداسپور کے ممبر صوبائی اسمبلی سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے: دفتر وزیراعلیٰ پنجاب بھارت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 7 نومبر 2019 19:55

بھارتی اداکار سنی دیول بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 نومبر 2019ء) : بھارتی اداکار سنی دیول بھی کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دفتر کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بھارتی صوبہ پنجاب کے شہر گورداسپور کے ممبر صوبائی اسمبلی سنی دیول کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ سنی دیول بالی ووڈ کے مشہور ترین اداکار ہیں جنہوں نے بہت بڑی بڑ فلموں میں کام کیا اور وہ پاکستان کی خالفت میں بننے والی فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں اور ان کی جانب سے الیکشن کے دوران پاکستان کے مخالف بیانات بھی آئے تھے لیکن اب وہ کرتارپور راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر و سیاسی سماجی رہنما نوجوت سنگھ سدھو کرتار پور راہداری افتتاح میں شرکت کیلئے بے تاب و بے قرار ہیں، سدھو نے سینیٹر فیصل جاوید سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے انہیں بتایا کہ وہ 9نومبر کو کرتار پور راہداری کی افتتاح تقریب میں شرکت کریں گے، سینیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ حکومت پاکستان خاص طور پر عمران خان کے شکر گزار ہیں نوجوت سنگھ سدھو کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ گزشتہ سال وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برادری بھی انہیں سرکاری طور پر مدھو کیا گیا تھا تقریب حلف برادری کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان سے بغل گیر ہوتے ہوئے انہیں کرتا پور راہداری کے افتتاح کی نوید سنائی تھی، نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت پاکستان کی طرف سے کرتا پور راہداری کھولے جانے کو احسان عظیم قرار دیا تھا، سدھو کے مطابق ان کا یہ خواب تھا کہ کیا کبھی وہ سکھ برادری بغیر کسی ہکچاہٹ کے کرتا پور میں جا کر اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکے گی، جونہی حکومت کی طرف سے کرتا پور راہداری کے افتتاح کا اعلان کیا گیا تو نوجوت سنگھ سدھو نے مشرقی پنجاب (بھارت) میں وزیر اعظم عمران خان کے اظہار تشکر کیلئے خیر مقدمی بینرز بھی آویزاں کروا دئیے، جنہیں بعد ازاں ذرائع ابلاغ میں نشر ہونے پر بھارتی حکومت نے ہٹوا دیا، واضح رہے کہ کرتا پور راہداری سے جہاں پر سکھ برادری آسانی سے اپنی مذہبی رسومات ادا کر سکے گی وہاں پر حکومت کیلئے یہ کثیرزرمبادلہ کے حصول کا بھی باعث بنے گا، وزیر اعظم پاکستان 9نومبر کو کرتا پور راہداری کا افتتاح کریں گے جبکہ 12نومبر کو باباگرونانک کے 550واں جنم دن ہے جس کیلئے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ برادری پاکستان پہنچنا شروع ہوچکی ہے، واضح رہے کہ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات