طویل شوٹنگ کے بعد گھر جاکر بچوں کیلئے باپ بن جانا مشکل ترین کام ہوتا ہے، شاہد کپور

منگل 14 مئی 2019 16:33

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2019ء) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ طویل شوٹنگ کے بعد گھر جاکر بچوں کیلئے باپ بن جانا مشکل ترین کام ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ سارا سارا دن اور رات فلموں کی شوٹنگ سے تھک کر گھر آتے ہیں اور ان کا دل چاہتا ہے کہ وہ کچھ دیرسو جائیں تو ان کی بیٹی میشا انہیں سونے نہیں دیتی بلکہ ان کے ساتھ کھیلنے کیلئے انہیں زبردستی گارڈن میں لے جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کیلئے فلم شوٹنگ کے بعد گھر آکر بچوں کے لیے ان کا باپ بن جانا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔اداکار نے کہا کہ ان کی اہلیہ میرا کپور ان کا بھرپور ساتھ دیتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنے بچوں کو پورا وقت دینا پڑتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ میشا اب بڑی ہورہی ہے جبکہ ان کا بیٹا زین ابھی چھوٹا ہے۔ جب وہ اپنے بچوں کے ساتھ ہوتے ہیں تو انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کی زندگی کتنی خوبصورت ہے۔
وقت اشاعت : 14/05/2019 - 16:33:39
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

شاہد کپور

Shahid Kapoor

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارتفلممیرا