۷ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے سندھ بھر کی کی میونسپل کارپوریشنز،ضلع کونسلز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز اور یوسیز کو ماہانہ جاری ہونے والے او زی ٹی فنڈز، اخراجات اور کونسلز کے تمام ملازمین کی ڈیٹا پر مبنی تفصیلات محکمہ بلدیات سے طلب کرلیا

جمعرات 9 جنوری 2025 22:10

Rکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ بھر کی لوکل کونسلز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز اور یوسیز کی کارکردگی سوالیہ نشان قراردے دیتے ہوئے محکمہ بلدیات کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری سے سندھ بھر کی میونسپل کارپوریشنز، ضلع کونسلز،ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز اور یوسیز کو ماہانہ جاری ہونے والے او زی ٹی فنڈز، اخراجات اور کونسلز کے تمام ملازمین کی ڈیٹا پر مبنی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

پی اے سی نے لوکل کونسلز میں سالانہ 80 لاکھ روپے سے زائد کے اخراجات پیٹرول پر خرچ کئے جانے کے معاملے کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات کو تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں ہوا اجلاس میں کمیٹی کے رکن مخدوم فخرالزمان سمیت سکھر ڈویزن کی ضلع کونسلز کے چیف آفیسرز، میونسپل کمیٹیز کے چیف میونسپل آفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اجلاس میں سکھر ڈویزن کی لوکل کونسلز کی سال 2019سے سال 2022ع تک آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں میونسپل کمیٹی پنوعاقل کی جانب سے سالانہ پیٹرول پر 80 لاکھ روپے اور گاڑیوں کی مینٹیننس پر 10 لاکھ روپے خرچ کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔میونسپل کمیٹی پنو عاقل کے سی ایم او نے پی اے سی کو بتایا کے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین صرف ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول استعمال کرتے ہیں باقی میونسپل کمیٹی کی 17 گاڑیوں کو پیٹرول دیا جاتا ہے جن کے پیٹرول کی مد میں سالانہ اخراجات 80 لاکھ روپے ہیں۔

پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے استفسار کیا کے وزراء کی پیٹرول کی لمٹ بھی ماہانہ 3 سے 4 سو لیٹر سے زائد کی نہیں ہے تو چیئرمین میونسپل کمیٹی کیسے ماہانہ 600 لیٹر پیٹرول استعمال کر رہے ہیں پی اے سی چیئرمین نے لوکل کونسلز میں پیٹرول پر سالانہ 80 لاکھ روپے خرچ ہونے والے معاملے کی ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات کو انکوائری کا حکم دے دیا۔ پی اے سی نے میونسپل کمیٹی /پنوعاقل کیجانب سے 79 لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں وصول کرنے کے باوجود سرکاری خزانے میں جمع نہ کرانے کا نوٹس لیتے ہوئے میونسپل کمیٹی کو 15 دن میں ٹیکس کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

پی اے سی نے میونسپل کمیٹی پنوعاقل کیجانب سے منظوری کے بغیر 63 ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیاں کرنے پر اور اس وقت کے متعلقہ افسر کو معطل کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔پی اے سی چیئرمین نے ضلع کونسل گھوٹکی کیجانب سے ٹینڈرز کے بغیر 3 کوٹیشنز پر کروڑ روپے خرچ کرنے پر برھمی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کے لوکل کونسلز میں 95,95 ہزار کی کوٹیشنز پر رقم نکالنا معمول بن گیا ہے اب یہ طریقہ نہیں چلے گا۔

لوکل۔کونسلز کوٹیشن کے بجائے ٹینڈر کرکے کام کروائیں۔اجلاس میں روہڑی میونسپل کمیٹی میں 772 ملازمین ہونے اور ماہانہ 7 کروڑ 54 لاکھ کا او زی ٹی فنڈ جاری ہونے کا انکشاف سامنے آیا جس کے بعد پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے سندھ بھر کی کی میونسپل کارپوریشنز،ضلع کونسلز، ٹاؤن و میونسپل کمیٹیز اور یوسیز کو ماہانہ جاری ہونے والے او زی ٹی فنڈز، اخراجات اور کونسلز کے تمام ملازمین کی ڈیٹا پر مبنی تفصیلات محکمہ بلدیات سے طلب کرلی ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نثار کھوڑو نے کہا کے اربوں روپے لوکل کونسلز پر خرچ ہونے کے باوجود دیھی علاقے تو کیا شھروں کی بھی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

اسمبلیسندھپیٹرول

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

فیروز خان کی والدہ نے بیٹے کے سجل علی سے تعلقات کی تصدیق کردی

محمد اسامہ ترابی کے انتقال پر مفتی عبدالحق عثمانی و دیگر کی تعزیت

سفرمعراج میں سرکاردوعالم ﷺنے اللہ تعالیٰ کی نشانیوں کا مشاہدہ کیا۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب

علمائے کرام دین کی تعلیمات کو عصری تقاضوں کے مطابق پیش کریں ، پیر ارشدکاظمی

کراچی کی سڑکیں غائب ہوگئیں، حکومت و انتظامیہ کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہی:پاسبان

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ (آج)کراچی سے سکھر کیلئے روانہ ہوگا

ملک میں نئے صوبے وقت کی اہم ضرورت ہی: ڈاکٹر سلیم حیدر

سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ای او بی آئی: چیئرمین کی منظوری کے باوجود آڈٹ اور فنانس کے بااثر افسران کی مطلق العنانی کا مظاہرہ

آخرت کو سنوارنے کے لیے بہت محنت کی ضرورت ہوتی ہے،ثروت اعجاز قادری

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا رکن قومی اسمبلی ناز بلوچ کے بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بنگلہ ، برمی اور بہاری کمیونٹی کے ساتھ ہیں ،ْ شناختی کارڈ کے حصول میں رکاوٹیں دور کی جائیں ،ْ منعم ظفر ..