وزیراعلیٰ عوامی ایجنڈا کے تحت صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس بی اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کے ساتھ جائزہ اجلاس

بدھ 8 جنوری 2025 20:20

qپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2025ء)کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈبلیو ایس ایس بی محمد عمران خان اور تحصیل میونسپل انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد عمران خان نے بنوں میں صفائی ستھرائی اور موجودہ مشینری کی تفصیلات پر جامع بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ 30 یونین کونسلز میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی مہم جاری ہے،۔تحصیل میونسپل انتظامیہ کے افسران نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔کمشنر بنوں محمد علی شاہ نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ بنوں ڈویژن میں صفائی ستھرائی پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

انہوں نے ہدایت دی کہ جن افسران کو کسی قسم کی کمی کا سامنا ہے، وہ اس فورم پر اپنی ضروریات پیش کریں تاکہ فوری اقدامات کیے جا سکیں۔کمشنر بنوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے ۔

دریں اثنائحلال فوڈ اتھارٹی کے افسران نے بھی کمشنر بنوں ڈویژن سے ملاقات کی۔ اور اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ کمشنرکو پیش کی۔اس موقع پرکمشنر بنوں نے کہا کہ بنوں اور لکی مروت میں فوڈ سیفٹی سے متعلق کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، حلال فوڈ اتھارٹی موبائل وہیکل کے ذریعے صبح سویرے دودھ کا گاڑیوں میں ٹیسٹ کریں، ضلع بنوں میں مختلف مقامات پر خصوصی طور پر بیکری اشیاء اور ہوٹل و ریسٹورینٹ پر خوراک کے معیار کی چیکنگ یقینی بنائیں تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

عمران خانبنوںموبائلہوٹلکار

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں

بنوں میں پولیس موبائل آئی ای ڈی دھماکے سے جزوی تباہ، فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن، کوئی جانی نقصان ..

_بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا گرینیڈ کا حملہ

بنوں پولیس اسٹیشن پر شرپسندوں کا گرینیڈ کا حملہ

بنوں ، پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک اہلکار زخمی

بنوں کے علاقے میریان سے نامعلوم مسلح ملزمان پولیس اہلکار کو اغواء کر لیا

وزیراعلیٰ عوامی ایجنڈا کے تحت صفائی ستھرائی کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس بی اور تحصیل میونسپل انتظامیہ ..

بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا

بنوں میںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کمشنر بنوں ڈویژن محمد علی شاہ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد عرصہ دراز سے ..

بنوں میں دھماکا، اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی

^بنوں میں دھماکا، اے ایس آئی سمیت 5 اہلکار زخمی

بنوں میںپولیس موبائل پر حملہ کرنیوالے 2 ملزمان ہلاک