Maqbara Jaani Khan

Maqbara Jaani Khan

مقبرہ جانی خان

لاہور میں موجود ایک لاوارث مقبرہ

Dr Syed Muhammad Azeem Shah Bukhari ڈاکٹر سید محمد عظیم شاہ بُخاری جمعرات 29 جولائی 2021

لاہور کے علاقے باغبانپورہ کو باغوں کی کثرت کی وجہ سے یہ نام دیا گیا تھا۔ ایک وقت تھا جب یہاں کئی خوبصورت چھوٹے بڑے باغات دیکھے جا سکتے تھے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ختم ہوتے گئے اور اب صرف باغیچی سیٹھاں والی (مہابت خان باغ) اور شالامار باغ جیسے کچھ باغ ہی بچے ہیں۔
اسی علاقے میں باغوں کے علاوہ اور بہت سی تاریخی عمارتیں بکھری ہوئی ہیں جن میں سے ایک کا ذکر آنے والی شطور میں ہو گا۔

یہ مغلیہ دور میں بنایا جانے والا  ''جانی خان'' کا مقبرہ ہے جو جی ٹی روڈ پر باغبانپورہ ڈاک خانے کے ساتھ گلی میں ، چار دیواری کے اندر واقع ہے۔
 لاہور کے دیگر کچھ مقبروں کی طرح اس مقبرے پربھی مؤرخین میں اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔  
کچھ پرانے مورخین کے مطابق جانی خان نواب قمر الدین خان کے بیٹے اور مغل دور کے وزیر نواب معین الملک عرف منو کے بھائی تھے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }


لیکن کچھ حضرات انہیں نواب معین الملک کا سسر بھی کہتے ہیں۔ کچھ تو یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ مقبرہ نواب صادق خان کا ہے۔
کنہیا لال اپنی کتاب ''تاریخِ لاہور'' میں لکھتے ہیں ؛
" یہ مقبرہ بادشاہ احمد شاہ کے عہد میں بنا۔ جانی خان، محمد شاہ بادشاہ کے عہد میں نوابی رتبے پر پہنچا اور انتظام الدولہ خطاب پایا۔ اس کا وزیر باپ قمر الدین خان کرنال کے مقام پر احمد شاہ درانی کے ساتھ لڑائی میں مارا گیا۔
پھر اس نے اپنے بھائی میر معین الملک کے احمد شاہ درانی کو شکست دی۔
درانی کے کابل چلے جانے کے بعد معین الملک نے پنجاب کا انتظام سنبھالا اور جانی خان افسر فوج مقرر ہوا۔ آخر 1192 میں فوت ہو کر یہاں مدفون ہوا۔
خدا کی قدرت ہے کہ اتنے بڑے امیر کبیر کی قبر بھی باقی نہیں رہی اور اور مقبرے میں شیراز زمیندار نے اپنا بھوسہ ڈال رکھا ہے۔''
جبکہ مؤرخ سید محمد لطیف نے اپنی کتاب میں  جانی خان کی بجائے اس مقبرے کو خانِ خاناں یامین الدولہ کا مقبرہ لکھا ہے۔

اُن کے مطابق ؛
''یہ خانِ خانان، یامین الدولہ کا مقبرہ ہے جو دہلی کے سلطان محمد شاہ کے قزیر نواب قمر الدین خان کا بڑا لڑکا تھا۔
اِس کا چھوٹا بھائی نواب معین المک (جو میر منّو کے لقب سے جانا جاتا تھا) تھا۔
اسے مغل بادشاہ احمد شاہ نے ''خانِ خاناں'' کا لقب دیا۔
یہ اپنی بہن اور ان کے شوہر خان بہادر کے بیچ کچھ مسائل حل کروانے لاہور آئے تھے لیکن 1778 (1192) میں یہیں انتقال کر گئے اور یہاں دفن ہوئے۔
''
ایک دو باتوں کے علاوہ دونوں مورخین کافی باتوں پر متفق ہیں۔
لیکن کچھ احباب کے مطابق نواب قمر الدین کے بیٹے  انتظام الدولہ کو 1759 میں عماد الملک کے کہنے پردہلی میں قتل کر دیا گیا تھا، اس لیئے جانی خان، انتظام الدین نہیں ہو سکتے۔
 یہ تو وہ آراء ہیں جو رہتی دنیا تک چلتی ہی رہیں گی اور یہ مقبرے یونہی متنازعہ رہیں گے، کیونکہ یہاں تاریخ کو سب نے اپنے اپنے نقطہ نظر سے لکھا ہے۔

بھلے وقتوں میں یہ مقبرہ ایک باغ کے بیچ میں میں موجود تھا جس کا دروازہ بھی کافی عرصہ موجود رہا لیکن شیراز نامی ایک زمیندار نے اسے حکومت سے خرید کر برباد کر دیا۔
اس مقبرے کی موجودہ ہیئت کی بات کریں تو مقبرہ چار دیواری میں گھرا ہوا ہے۔ مجبوراً دیوار پھلانگ کہ اندر جانے پر معلوم ہوا کہ اسکی شمالی سمت میں ایک چھوٹا سا دروازہ بھی ہے جو اس وقت بند تھا۔

مقبرہ چہار پہلو طرز پر بنا ہوا ہے جسکا گنبد مخروطی طرز کا اور قدرے ہموار ہے(نچلا گنبد)۔ یہ دیگر مقبروں کی طرح گولائی میں نہیں بنایا گیا ہاں البتہ یہ سرو والے مقبرے سے مشابہت رکھتا ہے۔  
اس کے اوپری حصے پر نیلے اور پیلے رنگ کی چینی ٹائلوں کا خوبصورت کام کیا گیا ہے (جو اب بس مٹنے کو ہے)۔
چھت کے چھجے کے نیچے خوبصورتی کے لیئے بہت سے پُشتے یا سہارے بنائے گئے ہیں جو پکی اینٹ کے بنے ہیں۔
ہر جانب ان کی تعداد چودہ ہے۔
عمارت کے چاروں جانب دو دو محرابی جھروکے (یا طاقچے) اور ایک ایک محرابی دروازہ ہے جو جھروکوں کے درمیان واقع ہے۔ چاروں جانب ان پر جالی لگا کہ بند کر دیا گیا ہے البتہ شمالی سمت میں اندر جانے کے لیئے راستہ رکھا گیا ہے۔ محرابوں پر نقش و نگار اب بھی موجود ہیں جو اکثر مغل عمارات میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔  
اندر جائیں تو تین کچی قبروں پر نظر پڑتی ہے جن پر بچھی چادریں اب گرد آلود ہو چکی ہیں۔
چاروں جانب مٹی ہی مٹی ہے۔ یہاں پُختہ فرش موجود نہیں ہے۔
چاروں جانب محرابی دروازوں کے اوپر ایک ایک محراب بنائی گئی ہے، جبکہ ایک ایک بڑی محراب چاروں کونوں پر موجود ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اندرونی دیواروں، محرابوں اور چھت پہ کیا گیا شاندار فریسکو کا کام اب بھی نظر آ رہا ہے۔
اوپر گنبد پر دو مختلف اشکال کے آٹھ پھول بنے ہیں جبکہ گنبد کے مرکزی حصے پر چھوٹے سائز کی اینٹ اور مغل دور کے دیگر  مقبروں میں استعمال ہونے والا روایتی مصالحہ نظر آ رہا ہیں۔

  محرابوں اور اندرونی دروازاں پر بنا مستطیل و چوکور ڈیزائن، پتے، گلدان اور قسم قسم کے پھول ابھی بھی بہتر حالت میں موجود ہیں جن کے کِھلتے ہوئے مدھم رنگ بتا رہے ہیں کہ ایک دور میں یہ مقبرہ شاندار رہا ہو گا۔
ان تین قبروں میں سے جانی خان کی قبر کون سی ہے اور دیگر دو قبریں کس کی ہیں یہ معلوم نہیں ہو سکا۔
حاصلِ تحریر یہ کہ مقبرے پر کیا گیا روغنی اینٹوں اور موسیک کا کام، فریسکو کا کام اور اسکا  نچلا گنبد وہ خصوصیات ہیں جو اسے منفرد و ممتاز بناتی ہیں۔

مقبرے کے احاطے میں ایک طرف شیشے کے ٹکڑے اور لکڑیوں کی شاخیں جبکہ باقی اطراف میں خودرو گھاس و جھاڑیاں موجود ہیں۔
شمالی سمت کے دروازے کے اوپر نیلے رنگ کی تختی لگی ہے جس کے مطابق یہ عمارت حکومت کی جانب سے محفوظ  عمارت ہے جسے نقصان پہنچانے والے کو جرمانہ یا قید کی سزا ہو گی ۔ لیکن جس حالت میں یہ مقبرہ اب موجود ہے اس سے زیادہ اسے کوئی کیا نقصان پہنچائے گا۔
۔۔؟؟؟
سب سے بڑی زیادتی تو یہ ہے کہ اسے چار دیواری میں نظر بند کر کے عوام کی نظروں سے بھی غائب کر دیا گیا ہے جیسے یہاں بہت بڑا خزانہ دفن ہو۔
حکومت کو چاہیئے کہ لاہور کی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیئے یہاں موجود تاریخی ورثے کی خوبصورتی بھی بڑھانی چاہیئے جس کے لیئے سب سے پہلے تو مقبرہ جانی خان اور اس جیسے دیگر مقبروں کی بحالی و مرمت ہو، یہاں تاریخ سے متعلق آگاہی کتبے یا بورڈ لگائے جائیں اور پھر یہاں تک عوام الناس کو رسائی ملنی چاہیئے تاکہ تاریخ و فنون لطیفہ کے دیوانے ان سے فیض یاب ہو سکیں۔

Maqbara Jaani Khan is a Special Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 29 July 2021 and is famous in Special Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.

Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

لاہورقتلدہلیکابلنقصاندنیافوجپنجابجی ٹی روڈجرمانہصادق خان

لاہور کے مزید مضامین :

مقبرہ جانی خان

Maqbara Jaani Khan

خاموش سلطنت، میانی صاحب قبرستان

Khamosh Saltanat

جاوید منزل کی تاریخی اہمیت‎

Javed Manzil Ki Tareekhi Ehmiyat

علی چوہدری کی”ڈیجیٹل سلطنت“

Ali Chaudhry Ki Digital Saltanat

پاک بحریہ: سات دہائیوں کی داستان

Pakistan Navy: Tale of Seven Decades

بلواکانومی کی ترقی کے لیے سمندر کے حوالے سے لاعلمی ختم کرنے کی ضرورت

Blue Economy Ke liye Samandar Ke Hawale se La-ilmi Khatm Kerne ki Zarorat

جھوٹ کے نقصانات اور ہمارا معاشرہ

Jhoot Ke Nuqsanat Aur Humara Muashra

عالمی یوم ہائیڈروگرافی اور سمندروں کی نقشہ سازی

World Hydrography Day

پاکستان، آفات اور الخدمت

alkhidmat

حنین ، صلاح الدین اور ہم ---ذمہ دار کون ؟‎

Hanain Salahuddin or hum

یوم قرارداد پاکستان اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار

yom qarardad Pakistan aur sabz hilali parchmon ki bahhar

قرار داد لاہور،پس منظر و پیش منظر

qarar daad Lahore pas manzar o paish manzar