بھول بھلیاں کی3 فلمز لگ چکی،13 مزید آئیں گی، راجپال یادیو

جمعرات 9 جنوری 2025 21:26

بھول بھلیاں کی3 فلمز لگ چکی،13 مزید آئیں گی، راجپال یادیو
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء)بھارتی فلم اسٹار راجپال یادیو نے کہا ہے کہ میں نے بھول بھلیاں سلسلے کی تیسری فلم کے دوران ہی کہہ دیا تھا کہ یہ فلم کی تیسری فلم ہے اور اس کامیاب فلم کے 13 اور سیکوئل ضرور بنیں گے۔

(جاری ہے)

بھول بھلیاں میں چھوٹے پنڈت کے مزاحیہ کردار میں نظر آنے والے راجپال یادیو نے فلم میں بالی وڈ کوئن مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اس وقت میں نے مادھوری کے ساتھ بہت کم فلموں میں کام کیا تھا لیکن اب تیسرے سیکوئل میں ا ن کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم بھول بھلیاں کے پہلے اور تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے والی ودھیا بالن بہت شاندار کو اسٹار ہیں۔ فلم بے بی جان میں ایک پولیس اہلکار کے کردار میں نظر آنے والے راج پال یادیو نے بھارتی میڈیا میں بتایا کہ بے بی جان میں کردار کی مناسبت سے میں نے خود کو ایکشن سینز کے لیے خاص طور پر تیار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :