حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار

حریم شاہ ریلوے سٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پرنہیں چلے گی، عدنان صدیقی

جمعرات 9 جنوری 2025 17:50

حریم شاہ کی مردوں کے خلاف باتوں پرعدنان صدیقی کا جوابی وار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے مردوں کے خلاف حریم شاہ کی تضحیک آمیز گفتگو وائرل ہونے کے بعد جوابی وار کیا ہے۔گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مردوں بارے نامناسب گفتگو کرتی نظر آئی تھیں۔ وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

اب اداکار عدنان صدیقی نے حنا الطاف کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر ٹک ٹاکر حریم شاہ کسی ریلوے اسٹیشن پر موجود ہوں گی تو وہاں سے کوئی بھی ٹرین وقت پر نہیں چلے گی۔عدنان صدیقی کے ٹک ٹاکر پر اس طرح کمنٹس کو سوشل میڈیا صارفین تنقید کے زمرے میں شمار کررہے ہیں اور حالیہ بیان کو ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو کا جواب قرار دے رہے ہیں۔