سہ روزہ میچ: پاکستان شاہینز اورویسٹ انڈیز کل سے مدمقابل ہونگے

جمعرات 9 جنوری 2025 21:45

سہ روزہ میچ: پاکستان شاہینز اورویسٹ انڈیز کل سے مدمقابل ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2025ء) پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سہ روزہ پریکٹس میچ کل (جمعہ)سے اسلام آباد کلب کرکٹ گراونڈ میں کھیلا جا?یگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ویسٹ انڈیز ٹیم پریکٹس میچ سے اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کرے گی۔ تین میچ سے کی تیاریوں کیل?ے دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز اسکواڈ کی قیادت امام الحق کررہے ہیں جبکہ اسکواڈ میں احمد بشیر، احمد صفی عبداللہ ، علی زریاب، حسیب اللہ، حسین طلعت، کاشف علی، محمد ہریرہ، محمد رمیز جونیئر، محمد سلیمان، موسیٰ خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر اور سعد خان شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز اسکواڈ میں کریگ براتھ ویٹ (کپتان)، الیک اتھانازے، کیسی کارٹی، جوشوا دا سلوا، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، امیر جینگو، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، جیڈن سیلز، کیون سنکلیئر اور جومل واریکن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

}ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرراسلام آباد(آن لائن)انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر ڈیرن گف لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سابق فاسٹ باولر ڈیرن گف ایک بار پھر اپنے اس رول کو ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ڈیرن گوف گلوبل سپر لیگ 2024 کے پہلے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے ہیڈ کوچ کے طور پر کام کیا تھا