مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے والے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا مستعفی ہونے کا اعلان

پیر 6 جنوری 2025 22:10

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2025ء) مسلسل دو مرتبہ منتخب ہونے والے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبرساں ایجنسی کے مطابق وہ حکمران جماعت لبرل پارٹی کی جانب سے نیا سربراہ چنے جانے کے بعد عہدہ چھوڑدیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ اگر انہیں پارٹی کے اندرونی اختلافات کا سامنا ہو تو وہ اگلے الیکشن میں بہترین انتخاب نہیں ہوسکتے۔

جسٹن ٹروڈو نے 2015 میں کینیڈا کی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا تھا اور مسلسل 2 انتخابات جیت چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ جب تک ان کے متبادل کا انتخاب نہیں ہوجاتا وہ بطور پارٹی سربراہ اور وزیر اعظم اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔ نئے پارٹی سربراہ کے لیے نچلی سطح تک انتخاب میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے لئے امیدور اپنے لیے مہم چلائیں گے۔