برطانیہ میں شدید برفباری، ییلو الرٹ جاری

شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار

منگل 7 جنوری 2025 16:58

برطانیہ میں شدید برفباری، ییلو الرٹ جاری
مانچسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2025ء)شمالی برطانیہ میں شدید برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ برطانیہ کے بیشتر علاقوں میں ییلو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ اور ویلز بھر میں برفباری اور بارش کے باعث سیلاب کے الرٹ جاری کردیئے گئے ۔برطانیہ بھر میں شدید برفباری کے باعث متعدد ٹرینیں منسوخ، پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، لیسٹر شائر میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اہم سڑکیں زیرآب آنے سے برطانیہ بھر میں آمدورفت کا عمل متاثر ہورہا ہے، لنکنشائر مضافات میں سیلاب کے باعث بچے پرائمری اسکول میں پھنس گئے ہیں۔سیلاب میں گاڑیاں پھنسنے کے خدشے پر والدین کو اسکول سے بچے نہ لے جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق لیسٹرشائرفائر اینڈ ریسکیو سروس نے کئی مقامات پرسیلاب میں پھنسی گاڑیوں کو نکالا ہے، جبکہ میٹ آفس کی جانب سے متعدد نئے ییلو الرٹ جاری کردیئے گئے ہیں، برفباری کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔