بنگلادیش،سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری

وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کیے گئے، چیف پراسیکیوٹر

پیر 6 جنوری 2025 18:04

بنگلادیش،سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دوسری مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2025ء)بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ غیر ملکی میڈیارپورٹ کے مطابق بنگلادیش کی عدالت نے دوسری بارحسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف پراسیکیوٹر نے بتایا کہ عدالت نے حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں اور وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔ خیال رہے کہ حسینہ واجد گزشتہ سال شدید عوامی احتجاج کے بعد بنگلادیش سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں جبکہ اس سے پہلے بھی انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں حسینہ واجدکے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔