چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 3 جنوری 2025 17:21

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جنوری2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا ا ظہار کیا ہے۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دکھ کے اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سید نیئر حسین بخاری اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :