پاکستان کپاس کی پیداوار میں چوتھے،گنے میںن چھٹے، گندم میں ساتویں،چنے میںن دوسرے نمبر پر آگیا

ہفتہ 28 دسمبر 2024 13:02

پاکستان کپاس کی پیداوار میں چوتھے،گنے میںن چھٹے، گندم میں ساتویں،چنے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2024ء)ناقص منصو بہ بندی اور منفی موسمی حالات کے باعث پاکستان دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں چوتھے سے ساتویں نمبر پر پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہردوڑ گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ معروف امریکی زرعی ادارے یونائیٹڈ سٹیٹس ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر(یو ایس ڈی ای)کی جانب سے جاری ہونے والی تازہ رپورٹ کے مطابق چین ایک بار پھر بھارت کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ دنیابھر میں کپاس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا جہاں کاٹن ایئر2022-23 کے دوران مجموعی طور پر2کروڑ85لاکھ روئی کی بیلز پیدا ہونے کی توقع ہے جبکہ اس کے بعد بھارت میں 2کروڑ 55 لاکھ،امر یکا میں 1کروڑ46لاکھ80ہزار،برازیل میں1کروڑ33لاکھ،آسٹریلیا میں50لاکھ،ترکی میں 49لاکھ جبکہ پاکستان میں اس سال صرف 39لاکھ روئی کی بیلز(480 پاو?نڈ)پیدا ہونے کی توقع ہے جو دنیا بھر میں کپاس کی کل پیداوار کا صرف 3 فیصد ہے۔