sنیشنل پارٹی تحصیل نال کے جانب سے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد

منگل 20 اگست 2024 19:45

ہ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2024ء) نیشنل پارٹی تحصیل نال کے جانب سے تعزیتی ریفرنس بیاد میر جمہوریت میر حاصل خان بزنجو تحصیل سیکرٹریٹ نال میں منعقد ہوا۔تعزیتی ریفرنس میں سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ایڈووکیسی میر دیدگ بزنجو تحصیل صدر خدا بخش سمیت دیگر کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی تعزیتی ریفرنس کا آغاز باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا تعزیتی ریفرنس میں میر صاحب کی زندگی پر روشنی ڈالے گئے اور میر صاحب کی عظیم جہدوجہد پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا*۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری ایڈووکیسی میر دیدگ بزنجو نیشنل پارٹی تحصیل نال کے صدر خدا بخش بی ایس او کے سابق مرکزی رہنما کامریڈ حاتم بلوچ عمران بلوچ ڈاکٹر غلام رسول دوسیتں نے کہا کہ میر حاصل خان ایک پیارے اور ذندہ دل انسان تھے اپنے قوم و وطن سے محبت کرنے والے سیاسی رہنما تھے انکو یاد کرنے کا بہترین طریقہ یہ ھے کہ اس کے سیاست اور فکر کو آگے بڑھایا جائے جسکے میر صاحب علمبردار تھے نیشنل پارٹی کا شروع دن سے یہ موقف رہا ھے سر دست گمشدہ افراد کا بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ھے لوگوں کو تفشیش کے نام پہ اغوا کرکے سالہا سال سے غائب کرنا کہاں کا انصاف ھے ہمارا پرزور مطالبہ ھے کہ ملکی آئین کی روشنی میں لاپتہ افراد کے مسئلے کا ایک مستقل اور منصفانہ حل تلاش کیا جائے بصورت دیگر بلوچستان بڑے پیمانے پر بدامنی بے چینی اور انتشار کا شکار ہوگی اور اس کا ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔

(جاری ہے)

آخر میں میر صاحب کے درجات کے بلندی کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔