پاکستان کی پہلی سٹریٹ لائبریری

روایتی کتب خانوں کے ساتھ پاکستان میں ای لائبریریوں کا قیام کے بعد اب پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد سٹریٹ لائبریری کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔ سندھ کے شہر کراچی میں میٹرو پول، چورنگی میں ملک کی پہلی سٹریٹ لائبریری کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے

Salman Ahmad Qureshi سلمان احمد قریشی پیر 23 دسمبر 2019

Pakistan ki pehli street library
دنیا بھر میں لائبریوں کے قیام کو رشک بھری نظر وں سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ لائبریریاں صحت مند معاشرے کی ضرورت ہوتی ہیں۔ لائبریوں کا بنیادی مقصد بچوں، نوجوانوں اور سینئر سٹیزن میں پڑھنے اور ثقافت کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ علم کا ذخیرہ اور اس کو محفوظ کر کے آنے والی نسل تک منتقل کرنا لائبریریوں کی ذمہ داری ہے۔ حقیقی معنوں میں تحقیقی کام لائبریری ہی میں ممکن ہے۔

گوگل پر الفاظ ٹائپ کرنے سے بہتر ہے لائبریری میں ڈھیروں ڈھیر حقیقی علم سے ایک ہی جگہ استفادہ کیا جائے۔ دنیا بھر کے سائنسدان ڈاکٹر، وکیل، پروفیسر، ادیب اور تحقیقی کام کرنے والے اپنا قیمتی وقت لائبریروں میں گزارتے ہیں۔ دنیا کا کچھ محدود علم انٹر نیٹ پر دستیاب ہے جبکہ لائبریریوں میں علم کا ایک جہان آباد ہے۔

(جاری ہے)

ہر شخص اپنا خود کا لیپ ٹاپ، کمپیوٹر، ڈی وی ڈی، میگزین اور کتب خرید نہیں سکتا۔

جبکہ لائبریری میں یہ تمام چیزیں با آسانی عام آدمی کی دسترس میں رہتی ہیں۔ موجودہ دور کے امیر ترین افراد بل گیٹ اور اینڈریو کارنیج جیسی شخصیات اپنا زیادہ وقت اور رقم لائبریریوں پر خرچ کرتے نظر آئے۔ کچھ بھی کہیں کم ترقی یافتہ علاقوں او ر چھوٹے شہروں میں کم وسائل کے ساتھ لوگوں کیلئے تحقیق اور علم کے حصول کا آسان ذریعہ صرف اور صرف لائبریری ہی ہے۔


لائبریریوں کی تاریخ کا اگر سر سری جائزہ لیا جائے تو یونان کے شہر ہ آفاق مفکر افلا طون کی لائبریری کا شمار دنیا کی سب سے پہلی لائبریری میں ہوتا ہے۔ اس طرح ارسطو کی لائبریری بھی یونان کی قدیمی لائبریریوں میں سے ہے۔ ارسطو وہ پہلا شخص تھا جس نے پرائیویٹ لائبریری کی بنیاد رکھی۔ اس سے قبل لائبریریاں شاہی محلات اور بڑی عبادت گاہوں میں ہوتیں تھیں۔

پر گا مم لائبریری ترکی،آشور نبی پال لائبریری، اسکندریہ لائبریری دنیا کی قدیم لائبریریاں ہیں۔ ان سے صاحب علم و فضل کے متلاشی دور دور سے جوک در جوک رجوع کر تے رہے۔ مورخین کے مطاب اسکندریہ لائبریری کو دنیا کی سب سے پہلی جامعہ یا سائنسی اکادمی ہونی کا اعزاز حاصل ہے،لائبریریاں ماضی ہی سے ہماری زندگیوں کا حصہ ہیں اور ہمارا مستقبل لائبریریوں ہی سے جڑا ہے۔

 
پاکستان میں کتاب بینی کی عادت روز بروز کم ہوتی جا رہی ہے اس کی بڑی وجہ کتابوں کا مہنگا ہونا اور لائبریریوں کا نہ ہونا ہے۔ موجودہ لائبریریوں میں سہولیات کا فقدا ن بھی کتب بینی کے کم ہوتے رجحان میں سے ایک ہے۔ پنجاب کے 16اضلاع میں ای -لائبریریاں قائم کی گئیں یہ لائبریریاں پڑھے لکھے معاشرے کے قیام میں معاون ثابت ہو رہی ہیں۔لائبریریاں ہمیشہ علم حاصل کرنے اور طلباء میں کتاب بینی کی عادت کو ابھارنے کا ذریعہ رہی ہیں۔

مثبت تعلیمی نتائج کا حصول لائبریریوں پر توجہ ہی سے ممکن ہے۔ معاشی مسائل، کتب کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کتاب خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا، اس لئے لائبریری ہی قیمتی کتابوں کے مطالعے اور کتاب کلچر کو فروغ دینے کا ذریعہ ہے۔
آڈیو کتب، ڈیجیٹل فارمیٹ، کمپیوٹر انٹرنیٹ اور موبائل فون کے بڑھتے استعمال کے باوجود امریکہ اور یورپ میں شائع شدہ کتب کی افادیت اور اہمیت موجود ہے۔

ایک سروے کے مطابق65%امریکی چھپی ہوئی کتابوں کو ترجیح دیتے ہیں۔ پاکستان میں اگرچہ خواندگی کا بھی مسئلہ ہے دوسری طرف درسی کتب بینی کا رجحان بھی بہتر نہیں کیونکہ کہ ہماری ترجیحات ہی کچھ اور ہیں۔ یہاں تعلیم کا مقصد حصول ڈگری اور روزگار ہے۔ ہماری زندگیوں سے کتاب منہا ہو رہی ہے اس لئے آج کا نوجوان اداس ہے۔
روایتی کتب خانوں کے ساتھ پاکستان میں ای لائبریریوں کا قیام کے بعد اب پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد سٹریٹ لائبریری کا افتتاح ہونے جا رہا ہے۔

سندھ کے شہر کراچی میں میٹرو پول، چورنگی میں ملک کی پہلی سٹریٹ لائبریری کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس لائبریری کے ساتھ اور بھی منفرد چیزیں بنائی گئی ہیں۔ ملک کی پہلی سٹریٹ لائبریری کا افتتاح25دسمبر کو کیا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہناہے اس لائبریری کے اطراف بنائی گئی تصاویر میں بانیان پاکستان سمیت شہر کے معروف بلڈنگ اور تعمیراتی شاہکار بھی موجود ہیں جو شہر بھر کی تصویری سیر بھی کروائیں گے۔

قارئین کرام! شہر کو بہتر بنانے کی جستجو میں کراچی شہر میں کتاب دوستوں کیلئے سٹریٹ لائبریری قائم کر دی گئی ہے آج کل کے ڈیجیٹل دور میں اگرچہ انٹرنیٹ پر بہت کچھ موجود ہے لیکن کی کتابوں کی اہمیت آج بھی مسلمہ ہے۔ سوشل میڈیا اور موبائل اپلیکیشن کا دور کتنا ہی ترقی کر لے مگر کتاب کی اہمیت کسی طور پر کم نہیں ہو سکتی۔سٹریٹ لائبریری کا قیام مطالعہ کے شوقین افراد کیلئے اہم اقدام ہے۔ امید ہے کہ علم کے متلاشیوں اور پیاس بجھانے میں بارش کا یہ قطرہ موسلادھار بارش کا سبب ضرور بنے گا۔کراچی کے بعد سندھ کہ دیگر شہروں اور تما م صوبوں میں حکومت وقت اس طرح کی سٹریٹ لایبریریوں کے قیام پر توجہ دے گی۔ شکریہ سندھ حکومت۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

Pakistan ki pehli street library is a Educational Articles article, and listed in the articles section of the site. It was published on 23 December 2019 and is famous in Educational Articles category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.