ایک ہے بلا

ایک بستی میں ایک بلا آیا کرتی تھی اور روز کسی ایک گھر سے ایک بندہ لے جاتی تھی ۔ صبح باقی ماندہ لوگ شکر کرتے تھے کہ وہ بچ گۓ۔

Afshan Khawar افشاں خاور منگل 25 اکتوبر 2022

ek hai bala
گۓ دنوں کی بات ہے اور گذرے برسوں کا واقعہ۔ 
ایک  بستی میں ایک بلا آیا کرتی تھی اور روز  کسی ایک گھر سے  ایک بندہ لے جاتی تھی ۔ صبح باقی ماندہ لوگ شکر کرتے تھے کہ وہ بچ گۓ۔ وہ مارے ڈر کے اس پر بات بھی نہئں کرتے تھے کہیں بلا سن لے اور برا مان جاۓ اور اگلی باری ان کی نہ آجاۓ۔ یہ اور بات ہے کہ بلا ہر رات کسی نہ کسی کو لے ہی جاتی تھی۔۔۔۔۔

Û”Û”Û”Û”Û”Û”

تو قصہ کچھ یوں ہے کہ  خیر و شر کی جنگ ازل سے جاری ہے اور ابد تک رہے گی۔

ہمیں صرف حصہ بقدر جثہ ڈالنا چاہیے۔ روز  تھوڑا تھوڑا حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ ہم رہ سکیں اور اگر رہیں گے تو ہی  ہم ایمان کی سب سے نچلی سطح پر تو رہ  سکیں گے۔
آپ اگر سمجھتے  ہیں کہ آپ برائی کاخاتمہ کر سکیں گے تو آپ غلط ہیں۔

(جاری ہے)

قدرت کا منشا یہی ے کہ آپ صرف اس جنگ کا حصہ بنیں۔

قدرت کے اصولوں کی عزت کریں۔

میں اس سے ناراض ہوں کہ اس نے قدرت کے اس اصول کو توڑا،کاش وہ  اپنا حصہ روز ڈالنے پر اکتفا کرتا۔
اور مجھے اس کی بہادری پر بھی حیرانی ہے کہ کیا کوئی اس حد تک بھی جا کر اپنا موقف ثابت کر سکتا ہے۔

مجھے اس کا دکھ ہے کہ اس نے ان کے لیے بات کی جو اپنے لیے بھی بات کرتے ہوے ڈرتے ہیں۔

اور ابتک  شاید اسے بھی سمجھ آگئی ہوگی کہ وہ کتنا غلط تھا۔
 خیر ان باتوں کو چھوڑئیے اصل بات یہ ہے کو اگر آپ مر کر بھی لوگوں کا بھلا کر جائیں تو آپ کی جان رائگاں نہیں جاتی۔

شکر ہے سب نے اس واقعہ سے سبق لے لیا اور اب ہر آدمی یہ نہیں پوچھ رہا کہ کس نے کیا؟ اب صرف  یہ بات ہو رہی ہے کد جسد خاکی کب آۓ گا؟
ویری گڈ آج زندہ رہیں گے تو کل کم از کم زبان سے برائی کی مذمت کر سکیں گے۔ اور تمام جذباتی  نوجوانواگر آپکا دل کبھی بہت جذباتی ہو جائے تو  ایک  ماضی کی عتاب زدہ عورت   قرتۂ العین حیدر کا ایک ناول  “آخرشب کے ہمسفر “پڑھ لیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا مضمون نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین :

ek hai bala is a social article, and listed in the articles section of the site. It was published on 25 October 2022 and is famous in social category. Stay up to date with latest issues and happenings around the world with UrduPoint articles.