مندرجات کا رخ کریں

کوہ ایٹنا

متناسقات: 37°45.3′N 14°59.7′E / 37.7550°N 14.9950°E / 37.7550; 14.9950
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


ایٹنا
کٹانیا کے پس منظر میں ایٹنا کا نظارہ
بلند ترین مقام
بلندی3,329 میٹر (10,922 فٹ) 
امتیاز3,329 میٹر (10,922 فٹ) 
چوٹیوں کی فہرست بلحاظ جغرافیائی امتیاز
انفرادیت998.79 کلومیٹر (3,276,900 فٹ)
فہرست پہاڑUltra
جغرافیہ
کوہ ایٹنا is located in اطالیہ
کوہ ایٹنا
مقامسسلی، اٹلی میں کٹانیا
ارضیات
قسم پہاڑStratovolcano
آخری خروج2014 to 2018 (Ongoing)[2]
یونیسکو عالمی ثقافتی ورثہ
معیارNatural: viii
حوالہ1427
کندہ کاری2013 (37 اجلاس)
علاقہ19,237 ha
بفر زون26,220 ha

کوہ ایٹنا (اطالوی: Mongibello؛نقحر: مونجبلو، لاطینی: Mount Etna اور عربی : جبل اتنا)، صقلیہ (سسلی)کے مشرقی ساحلوں کا ایک انتہائی متحرک آتش فشاں ہے جو میسینا اور کتانیا کے قریب واقع ہے۔ یہ یورپ کا سب سے زیادہ متحرک آتش فشاں ہے جس کی بلندی 3326 میٹر (10910 میٹر) ہے۔ کئی بار لاوا اگلنے کے باعث اس کی بلندی میں کمی آ رہی ہے اور 1865ء کے مقابلے میں یہ 21.6 میٹر (71 فٹ) چھوٹا ہے۔

ایٹنا 1190 مربع کلومیٹر (460 مربع میل) کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس طرح یہ حجم اور بلندی دونوں کے اعتبار سے اٹلی کا سب سے بڑا آتش فشاں ہے۔

یہ دنیا کے متحرک ترین آتش فشانوں میں سے ایک ہے اور گذشتہ دو ہزار سے زائد سالوں سے مسلسل لاوا اگل رہا ہے۔ 1669ء میں اس نے 830،000،000 مکعب میٹر لاوا نکالا۔

1928ء میں آتش فشاں پھٹنے سے قریبی قصبہ محض دو دنوں میں مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ 20 ویں صدی کے دوران یہ 1949ء، 1971ء، 1983ء اور 1992ء میں پھٹا جبکہ اکیسویں صدی کے دوران پہلی مرتبہ 2001ء میں لاوا اگلا۔

2002ء اور 2003ء میں آتش فشاں کے پھٹنے کا خطرناک سلسلہ دیکھا گیا جس کے دوران نکلنے والی راکھ اتنی بلندی تک پہنچی کہ اسے بحیرہ روم کے دوسرے کنارے پر لیبیا سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔ ایٹنا آخری بار نومبر 2006ء میں پھٹا۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. ^ ا ب The elevation varies with volcanic activity. The volcano last erupted on 16 March 2017. It is frequently given as 3,350 میٹر (10,990 فٹ), but many sources that support this concede that this is approximate. The coordinates given, which are consistent with SRTM data, are from a 2005 GPS survey. The elevation data are based on a LIDAR (Light Detection and Ranging) survey carried out in June 2007, see M. Neri، وغیرہ (2008)، "The changing face of Mount Etna's summit area documented with Lidar technology"، Geophysical Research Letters، 35 (9): L09305، Bibcode:2008GeoRL..3509305N، doi:10.1029/2008GL033740 
  2. "Etna volcano" (بزبان انگریزی)۔ 19 February 2018۔ 07 جنوری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 ستمبر 2018