نگار ایوارڈ کو پاکستان کے سب سے بڑے اور مستند ایوارڈ کی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری کی ترقی میں نگار ایوارڈ کا کردار بے حد اہمیت کا حامل رہا ہے۔
الیاس رشیدی (مرحوم) نے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کے لیے اس ایوارڈ کا اجرا کیا تھا، لیکن پاکستان کی فلم انڈسٹری کی خراب صورت حال میں جب کہ فلمیں ہی نہیں بن رہی تھیں نگار ایوارڈ کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ تو ایوارڈ کا بھی کوئی جواز نہیں تھا 46 سال باقاعدگی سے دیے جانے والا ایوارڈ 2008ء کے بعد چار سال سے تعطل کا شکار رہا، 2013ء ایک بار پھر نگار ایوارڈ کا سلسلہ ایک بار شروع کیا گیا۔ تقریب نگار انٹرٹینمنٹ انٹرنیشنل اور لش انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔
مدیر نگار اسلم الیاس رشیدی نے نگار ایوارڈ کے دوبارہ اجرا کا فیصلہ کیا اور اب یہ ایوارڈ سال میں دومرتبہ منعقد کیے جائیں گے۔