مندرجات کا رخ کریں

ساردینیا

متناسقات: 40°00′N 09°00′E / 40.000°N 9.000°E / 40.000; 9.000
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اطالیہ کی علاقائی تقسیم
سارڈینیا جزیرہ جیسا کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے دیکھا گیا ہے۔
The flag of Sardinia, showing a Saint George's Cross on a white field, surrounded by four black heads, known as the Moors
پرچم
Coat of arms of Sardinia, showing the same pattern as the flag
قومی نشان
ترانہ: "Su patriotu sardu a sos feudatarios" (سردینیہ)
(انگریزی: "The Sardinian Patriot to the Lords")
متناسقات: 40°00′N 09°00′E / 40.000°N 9.000°E / 40.000; 9.000
Countryاطالیہ
Capitalکالیاری
حکومت
 • قسمConsiglio Regionale
 • PresidentChristian Solinas (Psd'Az)
رقبہ
 • کل24,090 کلومیٹر2 (9,300 میل مربع)
آبادی (2020)
 • کلکم 1,628,384
 • Languagesاطالوی زبان
 • Minority languagesساردینیائی زبان
Sassarese
Gallurese
لیگوریائی (رومنی زبان) (Tabarchino)
کتلونیائی زبان (Algherese)
 [1]
Citizenship[2]
 • Italian97%
منطقۂ وقتCET (UTC+1)
 • گرما (گرمائی وقت)CEST (UTC+2)
آیزو 3166IT-88
فہرست اطالوی علاقہ جات بلحاظ خام ملکی پیداوار (مساوی قوت خرید)€34.9 billion (2018)[3]
فہرست اطالوی علاقہ جات بلحاظ خام ملکی پیداوار (مساوی قوت خرید)€21,200 (2018)[3]
HDI (2018)0.858[4]
very high · 16th of 21
NUTS RegionITG
ویب سائٹwww.regione.sardegna.it

ساردینیا (انگریزی: Sardinia) (اطالوی: Sardegna) (عربی سردينية) بحیرہ روم کا دوسرا بڑا جزیرہ اور اٹلی کے بیس علاقوں میں سے ایک ہے۔ پہلا بڑا جزیرہ بھی اٹلی کا ہی علاقہ صقلیہ ہے۔ جزیرہ بحیرہ روم میں اٹلی، ہسپانیہ، تیونس کے درمیان فرانسیسی جزیرہ کورسیکہ (Corsica) کے جنوب میں واقع ہے۔ اطالوی آئین کے تحت علاقہ کو علاقائی خود مختاری کا خصوصی درجہ دیا گيا ہے اور علاقہ کا شمار اٹلی کے ان دو علاقوں میں ہوتا ہے جہاں کے لوگوں کو اطالوی آئین کے رو سے پوپولو (popolo) یا جدا لوگوں کا درجہ حاصل ہے۔ دوسرا علاقہ جس کو یہ درجہ حاصل ہے وینیتو ہے۔

ساردینیا کا کل رقبہ 24,090 مربع کلومیٹر اور آبادی لگ بھگ ساڑھے سولہ لاکھ ہے، علاقائی صدر مقام کلیاری ہے۔ علاقہ کو آٹھ صوبوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں سے چار صوبے اولبیا تیمپو، اولیاسترا، کاربونیہ اگلیسیاس اور میدیو کامپیدانو علاقائی حکومت نے بنائے ہیں اور مرکزی اطالوی حکومت ان چار صوبوں کی صوبائی تقسیم قبول نہیں کرتی۔

آٹھوں صوبوں کی تفصیل خانہ معلومات میں دی گئی ہے۔

نمبر شمار صوبہ آبادی (2001ء) رقبہ (مربع کلومیٹر) کمونی
1 کلیاری (کالیاری) 543,310 4,570 71
2 کاربونیااگلیسیاس (صوبہ کاربونیا-اگلیسیاس) 131,890 1,495 23
3 میدیوکامپیدانو (صوبہ میدیو کامپیدانو) 105,400 1,516 28
4 نوعورو (نوورو) 164,260 3,934 52
5 اولیاسترا (صوبہ اولیاسترا) 58,026(2005ء) 1,854 23
6 اولبیا تیمپیو (صوبہ اولبیا-تیمپیو) 138,334 3,399 26
7 اوریستانو (اوریستانو) 167,971 3,040 88
8 ساساری (ساساری) 322,326 4,282 66

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئی آبادی سارے صوبہ بشمول تمام کمونے کی آبادی کے ہے، نہ کا صرف شہر کی۔)

علاقہ میں سونے اور چاندی کی کئی کانیں ہیں۔ اقتصادیات کا زیادہ تر دارومدار سیاحت پر ہے۔ اس کے علاوہ مختلف قسم کی شرابیں اور کھانے پینے کا دیگر سامان بھی تیار کیا جاتا ہے۔ علاقہ میں کئی پرکشش سیاحتی جگہیں ہیں، مشہور جگہوں میں کوستہ سمیرالدا (Costa Smeralda) اور جینارجینتو (Gennargentu) شامل ہیں۔ جزیرہ اپنی ساحلی تفریحی مقامات یا بیچیز (beaches) کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے اور سمندری قصبات وغیرہ قابل دید ہیں۔

علاقہ کے آباد ترین شہر جن کی آبادی پچاس ہزار نفوس سے زیادہ ہے درج ذیل ہیں۔

نمبر شمار شہر آبادی مرتبہ شہر
1 کلیاری (کالیاری) 160,886 صوبہ
2 ساساری (ساساری) 120,729 صوبہ
3 کوآرتو سان ایلینا (کوارتو سانتیلینا) 70,020 کمونے

(نوٹ: خانہ معلومات میں دی گئي آبادی شہر کی ہے نہ کہ پورے صوبہ کی، شہر کی آبادی میں زیر انتظام کمونے کی آبادی شامل نہیں ہے۔)


مزید پڑھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Statistiche demografiche ISTAT"۔ demo.istat.it [مردہ ربط]
  2. "Statistiche demografiche ISTAT"۔ Demo.istat.it۔ 06 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2019 
  3. ^ ا ب لوا خطا ماڈیول:Citation/CS1 میں 4492 سطر پر: attempt to index field 'url_skip' (a nil value)۔
  4. "Sub-national HDI – Area Database – Global Data Lab"۔ hdi.globaldatalab.org (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 جولا‎ئی 2019 

بیرونی روابط

[ترمیم]