حیاتیاتی ٹیکنالوجی
Appearance
حیاتی ٹیکنالوجی یا حیاتیاتی ٹیکنالوجی (انگریزی: Biotechnology) ؛ ٹیکنالوجی اور حیاتیات کے باھم اشتراک سے حاصل ہونے والا علم یا سائنس ہے جس میں ٹیکنالوجی کو زندہ اجسام سے متعلق بنا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ بالفاظِ دیگر یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ حیاتیات کے مختلف شعبہ جات میں، ٹیکنالوجی کی اختراعات اور اس کی جدت کو اختیار کرتے ہوئے تخقیق کی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے میثاق حیاتیاتی تنوع (Convention on Biological Diversity) کے مطابق حیاتی ٹیکنالوجی کی تعریف یوں کی گئی ہے کہ:
- حیاتی ٹیکنالوجی سے مراد کوئی بھی ایسا طرزیاتی نفاذ ہے کہ جو حیاتی نظام کو، زندہ نامیات یا انسے ماخوذات کو پیداوار بنانے یا اس میں ترمیم کرنے کے لیے یا مخصوص مصارف کی عملکاری میں استعمال کرتا ہو۔
ویکی ذخائر پر حیاتیاتی ٹیکنالوجی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |