مندرجات کا رخ کریں

توحید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لفظ توحید کا مطلب اللہ ( خدا ) کو ایک ماننا ہے۔ اس کا اطلاق ذات، صفات اور حقوق تینوں پر ہوتا ہے۔ صوفیائے کرام کے نزدیک توحید کے معنی یہ ہیں کہ صرف خدا کا وجود ہی وجود اصلی ہے۔ وہی اصل حقیقت ہے۔ باقی سب مجاز ہے۔ دنیاوی چیزیں انسان، حیوان، مناظر قدرت، سب اس کی پیدا کی ہوئی ہیں۔ خدا کی ذات واحد ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں۔ لیکن منہج سلف پر قائم محققین صوفیا کی رائے سے اختلاف کرتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اللہ خالق اور باقی سب مخلوق ہیں، دونوں کا حقیقی وجود الگ الگ ہے۔ سلف کے مطابق توحید کا مفہوم یہ ہے کہ اللہ اپنی ربوبیت، الوہیت اور اسماء وصفات میں اکیلا اور بے مثال ہے۔ وہ بے نظیر اور لاشریک ہے۔


170PX

بسلسلہ مضامین:
اسلام

شہادت توحید

[ترمیم]

شہادت توحید سے مراد ہے کہ بندہ دل و زبان سے یہ اقرار کرے کہ اس کائنات کا خالق و مالک صرف اللہ تعالٰیٰ ہے، وہ سب پر فائق ہے، وہ کسی کی اولاد نہی نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔ صرف وہی عبادت کے لائق ہے۔ کسی اور کے لیے اس سے بڑھ کر عظمت و رفعت اور شان کبریائی کا تصور بھی محال ہے۔ وہی قادر مالق ہے اور کسی کو اس پر کوئی طاقت نہیں۔ اس کا ارادہ اتنا قوی اور غالب ہے کہ اسے کائنات میں سب مل کر بھی مغلوب نہیں کر سکتے۔ اس کی قوتیں اور تصرفات حد شمار سے باہر ہیں۔ قرآن حکیم میں ہے: (النساء، 4 : 171)

ترجمہ: بے شک اللہ ہی یکتا معبود ہے، وہ اس سے پاک ہے کہ اس کے لیے کوئی اولاد ہو، (سب کچھ) اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اور اللہ کا کار ساز ہونا کافی ہے۔ [1]

مراتبِ توحید

[ترمیم]

توحید کے چار مراتب ہیں، اخروٹ کی طرح اس کے چار حصے ہيں، جیسے (1) مغز (2) مغزکا مغز (3) چھلکا اور (4) چھلکے کا چھلکا۔(اخروٹ کے اوپر دو چھلکے ہوتے ہیں، اس کے اندر ایک مغز ہوتا ہے اور اس میں تیل ہوتا ہے جو مغز کا مغز ہے)

پہلا مرتبہ

[ترمیم]

یہ ہے کہ انسان چھلکے کے چھلکے کی طرح صرف اپنی زبان سے لَااِلٰہَ اِلاَّاللہُکہے، یہ مسلمانوں کا ایمان ہے، ہم اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ طلب کرتے ہیں۔

دوسرا مرتبہ

[ترمیم]

یہ ہے کہ انسان دل سے کلمہ کے معنی کی تصدیق کرے اوریہ عام مسلمانوں کا ایمان ہے۔

تیسرا مرتبہ

[ترمیم]

یہ ہے کہ انسان کشف کے ذریعے ایمان کا مشاہدہ کرے اوریہ مقربین کا مقام ہے اوراس کی صورت یہ ہے کہ وہ کثرتِ اسباب دیکھے لیکن ان سب کو خدائے واحد عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے سمجھے۔

چوتھا مرتبہ

[ترمیم]

یہ ہے کہ بندہ صرف اللہ تعالیٰ کی جستجو میں رہے، یہ صدیقین کا مشاہدہ ہے، صوفیا کرام کی اصطلاح میں اسے فَنَا فِی التَّوحِیْدکہتے ہیں اوراس کی حالت یہ ہوتی ہے کہ وہ باطن کے توحید میں مستغرق ہونے کی وجہ سے اپنے آپ کو بھی نہیں دیکھتا، حضرت سَیِّدُنا ابو یزیدعلیہ رحمۃ اللہ علیہ کے فرمان کہ مجھے اپنی یاد بھلادی گئی سے یہی مراد ہے ۔[2] [3]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. إحياء علوم الدين، أبو حامد الغزالي، ج1، ص89-91، دار المعرفة، بيروت. آرکائیو شدہ 2018-01-18 بذریعہ وے بیک مشین
  2. احیاء علوم الدین،ج4،ص304امام غزالی
  3. MENA Symbolism (2019-03-22)۔ "The index finger"۔ MENA symbolism (بزبان انگریزی)۔ 29 ستمبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 اکتوبر 2019