Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj - Article No. 3347

Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج - تحریر نمبر 3347

ڈاکٹر بلقیس کے مشورے

پیر 6 جنوری 2025

موسم سرما میں بچے بڑے سب کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔مختلف قسم کے وائرس، موسم کی ٹھنڈک، سرد ہوائیں اور الرجی نزلہ زکام و دیگر بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ہم میں سے اکثر لوگ آگہی نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس جانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ادویات کے علاوہ کچھ دیسی طریقہ کار بھی موجود ہیں جن کے ذریعے گھر پر ہی نزلہ زکام، کھانسی اور بخار کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
حکیم اس ضمن میں جو ٹوٹکے بتاتے ہیں ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
ایک چمچ شہد میں چند قطرے ادرک کا رس ملا لیں۔یہ آمیزہ نیم گرم پانی کے ساتھ نزلہ، زکام، کھانسی اور ٹھنڈ سے متاثرہ بچوں کو پلائیں۔یہ نسخہ ایک سال سے کم عمر بچوں پر آزمانے سے گریز کریں۔
بچوں کو ٹھنڈ لگ جانا
لہسن کے چند جوے اور ایک چمچ اجوائن کو توے پر سینک کر ململ کے کپڑے میں باندھ کر پوٹلی بنا لیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

تھوڑا ٹھنڈا ہونے پر اس پوٹلی کو سوئے ہوئے بچے کے نزدیک رکھ دیں۔یہ ٹوٹکا ٹھنڈ ختم کرنے کیلئے مفید ہے۔
سینے کی جکڑن
کھانسی، سینے کی جکڑن اور بخار سے آرام کیلئے ایک پیالی گرم پانی میں تازہ ادرک کچل کر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد کے ساتھ ملا کر پئیں۔اس سے بلغم خارج ہوتا ہے اور پسینہ آ کر بخار دور ہو جاتا ہے۔ایک چائے کا چمچ تلسی کے تازہ پتوں کا رس ملانے سے یہ اور بھی مفید ہو جاتا ہے۔
تلسی کے خشک پتے بھی استعمال کئے جا سکتے ہیں۔
کھانسی کا شربت خود بنائیں
چھوٹے بچوں کے لئے گھر میں کھانسی کا شربت تیار کیا جا سکتا ہے۔ادرک، تلسی، بڑی الائچی اور کالی مرچیں لے کر پانی میں جوش دیں۔چولہا بند کرنے کے بعد اسے ٹھنڈا کر لیں، اسے ذائقہ دار اور مزید موٴثر بنانے کیلئے حسب ضرورت شہد شامل کر کے بچوں کو پلائیں۔

گلے کا درد
اکثر لوگوں کو موسم سرما میں ٹھنڈا پانی، کولڈ ڈرنک یا گرین ٹی میں لیموں کا استعمال نقصان پہنچاتا ہے اور وہ گلے کے درد میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ایسے لوگوں کے لئے ایک مفید ٹوٹکا بتا رہی ہوں، اسے نوٹ کر لیں،ان شاء اللہ آپ کے بہت کام آئے گا۔اگر گلے میں شدید درد ہو تو پیاز کا رس نکال کر ایک چمچ پی لیں۔یہ عمل چند دن دہرائیں ان شاء اللہ گلے کا درد ختم ہو جائے گا۔
ناک بند ہونا
اکثر مرد و خواتین کو موسم سرما میں ناک بند ہونے کی شکایت ہو جاتی ہے۔ایسے لوگوں کو چاہئے کہ آدھا کپ پانی لیں اور اسے گرم کر لیں۔اس میں سیب کا سرکہ اور چٹکی بھر پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مکس کر کے پی لیں۔دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse More Special Articles for Women

بچے کی تربیت اور شخصیت سازی میں ماں کا کردار

Bache Ki Tarbiyat Aur Shakhsiyat Sazi Mein Maa Ka Kirdar

الماری کی صفائی آسان نہیں تو مشکل بھی نہیں

Almari Ki Safai Aasan Nahi To Mushkil Bhi Nahi

بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر

Bachon Ki Salgirah Ke Liye Sajawati Tadabeer

برائیڈل جیولری

Bridal Jewellery

جب بچہ دانت نکالے تو ماں غفلت نہ کرے

Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare

کس ٹائم وزن چیک نہیں کرنا چاہئے

Kis Time Wazan Check Nahi Karna Chahiye

موسم سرما اور اون کے سٹالرز‘ سویٹرز

Mausam Sarma Aur Oon Ke Stallers Sweaters

ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتا ہے

Zehni Dabao Aap Ki Khubsurti Ko Mutasir Kar Sakta Hai

استری کی باقاعدہ صفائی بہت ضروری

Istri (Iron) Ki Baqaida Safai Bahut Zaroori

ٹوٹی ہوئی اشیاء استعمال میں لائیں

Tooti Hui Ashiya Istemal Mein Layen

سینڈل اور جوتی کا انتخاب ایک امتحان

Sandal Aur Juti Ka Intikhab Aik Imtihan

خواتین اور گھریلو بجٹ

Khawateen Aur Gharelu Budget

Special Special Articles for Women article for women, read "Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.