Kis Time Wazan Check Nahi Karna Chahiye - Article No. 3338

Kis Time Wazan Check Nahi Karna Chahiye

کس ٹائم وزن چیک نہیں کرنا چاہئے - تحریر نمبر 3338

ماہر غذائیات نے ایسے وقت کی نشاندہی کی ہے جس میں اگر وزن کیا جائے تو بدترین نتیجہ مل سکتا ہے

بدھ 11 دسمبر 2024

ڈاکٹر فروہ حسین
بڑھتا ہوا وزن ہر کسی کے لئے پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔آج کی مصروف اور ہنگامہ خیز زندگی میں کھانے پینے اور رہنے سہنے کے خراب معمولات کی وجہ سے خواتین میں موٹاپا ایک عام مسئلہ بننے لگا ہے۔ہم سب کسی نہ کسی وقت اپنا وزن کم کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں لیکن جب وزن چیک کرنے کا وقت آتا ہے تو ہمیں بعض اوقات مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
کیا آپ جانتی ہیں کہ جس وقت ہم اپنا وزن چیک کرتے ہیں تو اس سے ہمارے وزن پر فرق پڑتا ہے؟ اور اگر ایسے وقت پر وزن کریں گے جو موزوں نہ ہوں تو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایک غیر ملکی ٹی وی چینل کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون میں ماہر غذائیات نے ایسے وقت کی نشاندہی کی ہے جس میں اگر وزن کیا جائے تو بدترین نتیجہ مل سکتا ہے، وہ اوقات درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }


کھانے اور پینے کے بعد
جب آپ وزن کرنے سے پہلے کھاتے یا پیتے ہیں تو اس سے بڑا فرق پڑتا ہے۔اگر وزن کرنے سے پہلے اچھا کھا لیتے ہیں یا پی لیتے ہیں تو آپ کا وزن زیادہ ہو گا۔یہ اس لئے ہوتا ہے کہ آپ کا معدہ اب بھی خوراک کو ہضم کر رہا ہوتا ہے۔وزن دیکھنے کے لئے یہ یقینی بنائیں کہ آپ یا تو خالی پیٹ ہوں یا ہلکا سا کھانا کھا چکی ہوں۔

ورزش کے بعد
کیا آپ کو ورزش کے بعد اپنا وزن کرنے کی عادت ہے؟ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے وزن میں کمی کی ہے یا نہیں لیکن اگر ورزش کے بعد آپ ایسا کرتے ہیں تو نہ کریں۔یاد رکھیں کہ وزن میں کمی راتوں رات نہیں ہوتی۔آپ کے پٹھے ورزش کے بعد معمول پر آنے کے دوران پانی کو برقرار رکھ سکتے ہیں جس سے وزن میں ہلکا سا اضافہ بھی ممکن ہے۔
پہلے اپنے جسم کو معمول پر آنے کا وقت دیں اس کے بعد اپنا وزن کریں۔
جاگنے کے فوراً بعد
جاگنے کے فوراً بعد اپنا وزن چیک کرنے سے بھی پرہیز کرنا چاہیے۔اگرچہ صبح کے وقت اکثر وزن کرنے کی تجویز دی جاتی ہے لیکن اگر رات کے وقت نیند میں خلل واقع ہوا ہو یا پانی پیا ہو تو ایسا کرنے سے گریز کریں۔ماہر غذائیات کے مطابق کہ اگر آپ کا جسم پھولا ہو یا پانی کی کمی محسوس ہو تو اپنے وزن کی جانچ نہ کریں۔
جب آپ بہتر محسوس کریں تو اپنا وزن چیک کریں۔
چھٹیوں سے واپسی کے بعد
چھٹیوں سے واپسی کے فوراً بعد اپنا وزن چیک کرنا ایک اچھا آئیڈیا نہیں ہو سکتا۔چھٹیوں میں ہم ضرورت سے زیادہ کھانے لگتے ہیں جس کے نتیجے میں وزن بڑھ جاتا ہے۔اس لئے اپنے آپ کو کچھ وقت دیں۔اس دوران ڈائٹ اور فٹنس روٹین پر عمل کریں اور بعد میں وزن چیک کر لیں۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse More Special Articles for Women

موسمِ سرما کے امراض کا گھریلو علاج

Mausam E Sarma Ke Amraz Ka Gharelu Ilaj

بچوں کی سالگرہ کے لئے سجاوٹی تدابیر

Bachon Ki Salgirah Ke Liye Sajawati Tadabeer

برائیڈل جیولری

Bridal Jewellery

جب بچہ دانت نکالے تو ماں غفلت نہ کرے

Jab Bacha Dant Nikale To Maan Ghaflat Na Kare

موسم سرما اور اون کے سٹالرز‘ سویٹرز

Mausam Sarma Aur Oon Ke Stallers Sweaters

ذہنی دباؤ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کر سکتا ہے

Zehni Dabao Aap Ki Khubsurti Ko Mutasir Kar Sakta Hai

استری کی باقاعدہ صفائی بہت ضروری

Istri (Iron) Ki Baqaida Safai Bahut Zaroori

ٹوٹی ہوئی اشیاء استعمال میں لائیں

Tooti Hui Ashiya Istemal Mein Layen

سینڈل اور جوتی کا انتخاب ایک امتحان

Sandal Aur Juti Ka Intikhab Aik Imtihan

خواتین اور گھریلو بجٹ

Khawateen Aur Gharelu Budget

پرنٹڈ اور ایمبرائیڈرڈ ہینڈ بیگز

Printed And Embroidered Handbags

پُرسکون زندگی کے لئے صبر کا دامن تھامے رکھیں

Pur Sukoon Zindagi Ke Liye Sabr Ka Daman Thaame Rakhen

Special Special Articles for Women article for women, read "Kis Time Wazan Check Nahi Karna Chahiye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.