متعدد اداکاروں نے ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کا کہا، بولی وڈ اداکارہ

شوبز انڈسٹری میں میرا جنسی استحصال کیا جاتا رہا ا‘ صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جاتا رہا‘ ایشا کوپیکر

بدھ 13 نومبر 2019 12:09

متعدد اداکاروں نے ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کا کہا، بولی وڈ اداکارہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ’’عشق سمندر‘‘ اور‘ ’خلاص‘‘ جیسے بولی وڈ کے ٹرینڈ سیٹر آئٹم گانوں میں پرفارمنس کرنے والی بولی وڈ اداکارہ 43 سالہ ایشا کوپیکر نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں متعدد ساتھی اداکاروں نے ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں ان کا جنسی استحصال کیا جاتا رہا اور انہیں صرف آئٹم سانگ کے لیے کاسٹ کیا جاتا رہا۔

ایشا کوپیکر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں، تاہم ماضی میں انہیں ’خلاص‘ آئٹم گرل اور ’عشق سمندر‘ گرل کے نام سے جانا جاتا رہا ہے۔ایشا کوپیکر نے متعدد فلموں میں نہ صرف آئٹم سانگ کیے بلکہ انہوں نے انتہائی بولڈ کردار بھی ادا کیے، تاہم انہیں زیادہ تر مختصر کردار ہی دیے جاتے رہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ایشا کوپیکر کو جہاں بولی وڈ میں مختصر کردار دیے جاتے رہے یا انہیں معاون ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیا جاتا رہا، وہیں وہ تامل اور تیلگو سمیت دیگر بھارتی زبانوں میں بننے والی فلموں میں اہم کرداروں میں دکھائی دیں۔

ایشا کوپیکر نے اداکاری کی شروعات بھی تامل فلموں سے کی تھی، تاہم 2000 میں وہ بولی وڈ میں آئٹم گرل کے طور پر سامنے آئیں اور مشہور تھرلر فلم ’کانٹے‘ میں ’عشق سمندر‘ گانے پر پرفارمنس کرکے مشہور ہوئیں۔ایشا کوپیکر نے متعدد فلموں میں جہاں مختصر کردار ادا کیے، وہیں انہوں نے فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی اور وہ ٹی وی پر بھی دکھائی دیں۔

ایشا کوپیکر نے ایک دہائی قبل 2009 میں شادی کی تھی، جس کے بعد وہ فلموں میں کم دکھائی دیں اور ان کی آخری فلم ’شبری‘ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔فلموں سے دور ایشا کوپیکر نے رواں برس کے آغاز میں ہی سیاست میں انٹری دی تھی اور انہوں نے حکمران جماعت ’بھارتی جنتا پارٹی‘ میں شمولیت اختیار کی تھی۔بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انہیں خواتین ونگ میں ذمہ داریاں بھی سونپی گئی تھیں، تاہم انہوں انتخابات میں حصہ نہیں لیا تھا۔

سیاست میں انٹری دینے اور شوبز سے دور رہنے کے بعد اب ایشا کوپیکر کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے صرف ساتھی اداکاروں بلکہ فلم سازوں پر بھی سنگین الزامات لگائے ہیں۔اپنے انٹرویو میں ایشا کوپیکر نے انکشاف کیا کہ آئٹم گانے کرنے اور بولڈ کردار ادا کرنے کی وجہ سے متعدد ساتھی اداکاروں نے انہیں ’جنسی تعلقات‘ استوار کرنے کی پیش کش کی۔ایشا کوپیکر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فلم ساز نے انہیں 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کانٹے‘ میں سنجے دت کی گرل فرینڈ کے طور پر کاسٹ کیا تھا، تاہم بعد ازاں ان کا کردار ختم کرکے ان سے آئٹم سانگ ’عشق سمندر‘ کروایا گیا۔
وقت اشاعت : 13/11/2019 - 12:09:48
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :

بھارتدنیافلمشوبزہیروئنشادیعام انتخابات 2018