ڈائریکٹر محسن طلعت نے دو نئے ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ مکمل کر لی

ہفتہ 5 جنوری 2013 13:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 5جنوری2013ء) نجی سیکٹر میں ٹی وی ڈراموں کے معروف ڈائریکٹر محسن طلعت نے دو نئے ڈرامہ سیریلز کی ریکارڈنگ مکمل کر لی۔ محسن طلعت نے ایک ملاقات میں بتایا کہ دونوں ڈرامہ سیریلز کی آدھی ریکارڈنگ جاپان اور آدھی ریکارڈنگ کراچی میں کی ہے۔ ان میں ایک ڈرامہ سیریل ”تمنا“ اور دوسرا ”اک ذرا سی بات“ کے نام سے ہے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

تمنا کی رائٹر سیما غزل اور فنکاروں میں عدنان صدیقی‘ مائرہ خان‘ مدیحہ افتخار‘ بدر خلیل منور سعید جبکہ دوسرے ڈرامہ سیریل ایک ذرا سی بات کی رائٹر ثمینہ اعجاز اور فنکاروں میں طاہر کاظمی‘ عدنان صدیقی‘ مہوش حیات‘ فائق خان‘ کامران جیلانی‘ صبا فیصل‘ فرحانہ مقصود و دیگر شامل ہیں۔ محسن طلعت نے بتایا کہ دونوں ڈرامہ سیریلز بالترتیب رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں کسی بھی اچھے چینل سے آن ایئر کئے جائینگے۔
وقت اشاعت : 05/01/2013 - 13:29:01
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Rlated Stars :

مہوش حیات

Mehwish Hayat

عدنان صدیقی

Adnan Siddiqui

مدیحہ افتخار

Madiha Iftikhar

صبا حمید

Saba Hameed

بدر خلیل

Badar Khalil

طلعت حسین

Talat Hussain

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :