Raaj Kandra Par Shilpa Ka Raaj

Raaj Kandra Par Shilpa Ka Raaj

راج کندراپر شلپا کا راج

شلپا شیٹی ساؤتھ انڈین گھرانے سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی وہ حسینہ ہیں جو کئی برسوں تک بالی ووڈ میں راج کرتی رہیں مگر جب فلمیں ملنا بند ہو گئیں تو شلپا

جمعرات 13 ستمبر 2018

شلپا شیٹی ساؤتھ انڈین گھرانے سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی وہ حسینہ ہیں جو کئی برسوں تک بالی ووڈ میں راج کرتی رہیں مگر جب فلمیں ملنا بند ہو گئیں تو شلپا لندن چلی گئیں اور وہیں مقیم بھارتی بزنس میں راج کندرا سے شادی کرلی ۔راج کندراکے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے شلپا کے عشق میں اپنی بیوی کو یتا کو اس وقت طلاق دی جب ان کی بیٹی کو پیدا ہوئے ابھی چند ہفتے ہی گزرے تھے ۔

دوسری طرف شلپا کا کہنا ہے ہ جب وہ راج سے ملیں توان کی طلاق ہو چکی تھی جبکہ کو یتا کہتی ہیں کہ ان کا گھر ٹوٹنے کی ذمہ دار صرف اور صرف شلپا شیٹی ہیں ۔بہر حال راج اپنی اور شلپا کی پہلی ملاقات سے دوستی اور محبت تک کے سفر کاحال کچھ یوں بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ شلپا کو ان کے پر فیوم کی تشہیری تقریب میں ان کی ماں کے ساتھ ملے اور پہلی ہی نظر میں شلپا کی شخصیت سے اس قدر متاثر ہو گئے کہ دل ہار بیٹھے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

راج کے مطابق وہ بالی ووڈ کی دیگر اداکاراؤں کی طرح بالکل نہیں تھیں بلکہ بہت ہی سلجھی ہوئی ،مہذہب اور سلیقہ مند نظر آرہی تھیں ،ان کے مزاج میں نخرے نہیں بلکہ خاص رکھ رکھاؤ تھا ۔

یوں آہستہ آہستہ ہماری دوستی ہو گئی اور ہم نے 2009 میں شادی کر لی ۔بہر حال ابتداء میں تو شلپا کو یتا کی الزام تراشیوں سے بہت پریشان دکھائی دیتی تھیں اور کہتیں کہ راج کندرا کی طلاق میں ان کا کوئی قصور نہیں ،وہ تو جانتی بھی نہیں کہ راج اور کویتا کے مابین طلاق کی وجہ کیا تھی؟میڈیا میں بھی شلپا کو دوسری عورت کے طور پر خوب برابھلا کہا جا رہا تھا اور کویتا بھی شلپا کو آڑے ہاتھوں لے رہی تھیں ۔

کویتا نے تو یہاں تک کہا کہ شلپا جس طرح پردے پر اداکاری کرکے لوگوں کو بہلاتی ہیں اسی طرح انہوں نے ان کے شوہر کو بھی بہلا پھسلا کر اپنے قابو میں کر لیا ہے جس سے ان کی ہنستی بستی زندگی میں آگ لگ گئی اور یہ کہ شلپا جتنی مہذب نظر آتی ہیں ،حقیقت میں اس سے بالکل مختلف ہیں ۔اب راج کندراجیسا مالدار پتی پا کرکوئی گالی دے یا بد دعا،کوئی فرق تھوڑی پڑ تا ہے ک،شلپا کی شادی شدہ زندگی بھی ڈگمگا نے سے بچ گئی ۔شلپا کا چار سالہ ایک بیٹا ہے مگر آج بھی راج شلپا کے اسی طرح گُن گاتے ہیں جیسے ابھی ابھی شادی ہوئی ہو۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

Browse More Articles of Bollywood

درپن

Darpan

شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان

Shehensha Qawali Ustad Nusrat Fateh Ali Khan

ڈراونی فلمیں، لوگوں کی پسند،خوف اور ڈراونی فلمیں دیکھنے کے فوائد

Daraoni Filmain

پاکستانی فلم انڈسٹری یا پڑوسی ملک کی تقلید ؟

Pakistani Film Industry Ya Parosi Mulk Ki Takleed

سونم کپور بالی ووڈ کی فیشن گرو

Sonam Kapoor bollywood ki fashion guru

بالی وڈ بھی انتہا پسند مودی کی ہمنوا

Bollywood Bhi Inteha Pasand Modi KE Humnawa

شہنشاہ ظرافت منور ظریف قسط 2

shenshah zarafat Munawar zareef qist 2

منور ظریف کی فنی صلاحیتوں کے سب معترف ہیں

Munawar zareef ki fani salahiyaton ke sab mutarrif hain

بالی وُڈ فلمیں‘ہالی وُڈ اور لالی وُڈ کا چربہ

Bollywood filmain hollywood aur lollywood ka charba

بالی وُڈ فلمیں مُسلم ثقافت کی منفی ترجمان

Bollywood filme muslim Saqafat ki manfi tarjuman

بالی وُڈ فلمیں مُسلم ثقافت کی منفی ترجمان (قسط نمبر ۲)

bollywood filme muslim saqafat ki manfi tarjuman episode 2

نامور بالی وڈ اداکار بھی بکاؤ مال بن گئے

naamwar Bollywood adakar bhi bikao maal ban gaye