خان نے کہا مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، شعیب شاہین

جب حکومت کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں وکیل عمران خان، اڈیالہ کے باہر گفتگو

جمعہ 10 جنوری 2025 16:20

خان نے کہا مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، شعیب شاہین
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، میں بھی یہی کہتا ہوں جب حکومت کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ حکومت کہہ رہی معیشت بہتر ہوگئی جبکہ ایک کروڑ سے زائد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، بانی نے کہا حکومت نے معیشت کو تباہ کیا ہے بانی نے کہا معیشت کی بہتری کیلئے قانون کی حکمرانی ضروری ہے بانی نے کہا معیشت کیلئے سرمایہ کاری ضروری ہے۔

شعیب شاہین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے کیا ایک سال چاہیے، جوڈیشل کمیشن میں 26 نومبر کی پوری تحقیقات ہونی چاہیے، جوڈیشل کمیشن فوری طور پر بننا چاہیے، 26 نومبر سے قبل مذاکرات ایک ٹریپ تھا مذاکراتی کمیٹی کو آج تک ملنے نہیں دیا گیا تو حکومت کی سنجیدگی واضح ہے آج علیمہ خان کو بھی جیل کے اندر جانے سے روکا گیا کیونکہ وہ بولتی ہیں۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

ان کا کہنا تھا کہ ہم الزام تراشی نہیں کررہے ہم سچ بولتے ہیں بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات ان سے ہونے چاہئیں جن کے پاس اصل طاقت ہے، ہمارے دو معصومانہ مطالبات ہیں ایک جوڈیشل کمیشن اور قیدیوں کی رہائی، ہم نے کہا ہے سیاسی انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے اور ہم یہ بھی کہہ رہے ہیں مقدمات بازی بھی ختم ہونی چاہیے۔شعیب شاہین نے کہا کہ عرفان صدیقی نے کہا ہے ہم سے وہ مطالبہ کرو جس کا ہمارے پاس اختیار ہے، جب حکومت کے پاس اختیار نہیں تو مذاکرات میں کیوں بیٹھے ہیں ہمارے مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا ہیں مذاکرات کے حوالے سے جو بات کرنی ہوگی صاحبزادہ حامد رضا کریں گے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

عمران خانمذاکراتجیلعرفان صدیقیعلیمہ خان

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں

سکیورٹی فورسز کا خیبر کے علاقے باغ میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری، چار ملزمان گرفتار ، پتنگیں اور ڈوریں برآمد ..

کلر سیداں پولیس کی کارروائی ، بائیک لفٹر گینگ گرفتار

سکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر کے عمومی علاقے باغ میں کارروائی، خوارج کے سرغنہ سمیت 4 خوارج جہنم واصل ، 2زخمی

تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

سیکیورٹی فورسز کی باغ میں کارروائی، رنگ لیڈر عزیزالرحمٰن سمیت 4 خوارج ہلاک، دوزخمی

راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں ، شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ..

گوجر خان پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا

ٹیکسلا پولیس کی کارروائی، چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار

سوشل میڈیا پرمذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 افراد کو سزائے موت

راولپنڈی میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کے جرم میں 4 مجرمان کو سزائے موت