وزیراعظم کی عدالتوں میں رکے ٹیکس کیسز کو جلد از جلد نمٹانے ہدایت

ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصول کریں گے نہ کہ غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالا جائے، شہباز شریف

جمعہ 10 جنوری 2025 16:20

وزیراعظم کی عدالتوں میں رکے ٹیکس کیسز کو جلد از جلد نمٹانے ہدایت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلینٹ کو تعینات کرکے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کام میں تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی، اللہ کے فضل و کرم سے ایف بی آر اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے، حال ہی میں کراچی میں فیس لیس اسسمنٹ نظام کا اجراء کیا گیا، جدید خودکار نظام سے کرپشن کا خاتمہ اور کسٹمز کلیئرنس کیلئے درکار وقت میں خاطر خواہ کمی آئی، ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کریں گے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

وزیرِاعظم نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان سے ٹیکس وصول کریں گے نہ کہ غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالیں۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ان لینڈ رینیو اپیلیٹ ٹریبیونلز کی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیرِاعظم نے اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، اٹارنی جنرل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

کراچیشہباز شریفکرپشنوزیراعظمغریب انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور انٹر بورڈ کوآرڈی نیشن کمیشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اوگرا نے جنوری 2025 کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد مسلم دنیا میں خواتین کی معیاری تعلیم اور انہیں ..

بینک دولت پاکستان نے زری پالیسی کمیٹی کے اجلاسوں کا ششماہی شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کا وکلاء سینٹرل لائبریری اور آفیشل ویب سائیٹ کے افتتاح کی ..

جدید انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام اقتصادی بحالی کے لئے ناگزیر ہے، ناصر منصور قریشی

تعلیم تک رسائی ہر عورت کا شرعی اور معاشرتی حق ہے ،ہم سب کو مل کر عورتوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے ..

منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

سپریم کورٹ کے آ ئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے حوا لہ سے سماعت پیر 13 جنوری تک ملتوی ..

ڈی چوک احتجاج کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ جاری

ساڑھے چار سال بعد یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی ملک اور عوام کیلئے صحیح معنوں میں خوشخبری ہے، عاطف اکرام ..

پی آئی اے کا یورپ کے لئے فلائٹ آپریشن بحال ، اسلام آباد سے پیرس پہلی پرواز روانہ ، وفاقی وزیر ہوابازی ..