معیشت کا پہیہ جام کرنیکا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے‘ وزیراعظم‘ ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

جمعہ 10 جنوری 2025 16:17

معیشت کا پہیہ جام کرنیکا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے رہ گئے‘ وزیراعظم‘ ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قومی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے دسمبر 2024 میں 3.07 ارب ڈالر وطن بھیجے اور دسمبر 2024 کی ترسیلات دسمبر 2023 سے 29 فیصد زائد ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ 77 کروڑ اور متحدہ عرب امارات سے 63 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے 45 کروڑ ڈالر، یورپ سے 36 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 28 کروڑ ڈالر بھیجے گئے۔

(جاری ہے)

'; document.getElementById("div-gpt-ad-outstream-wrap").innerHTML = '
'; document.getElementById("div-gpt-ad-1x1-wrap").innerHTML = '
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-outstream"); }); googletag.cmd.push(function() { googletag.display("div-gpt-ad-1x1"); });
'; googletag.cmd.push(function() { googletag.display('gpt-middle-banner'); }); }

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستانیوں نے 33 فیصد زائد رقوم بھیجیں، پاکستانیوں نے 6 ماہ میں 17 ارب 84 کروڑ ڈالر وطن بھیجے، جنوری سے دسمبر 2024 کی ورکرز ترسیلات 34.65 ارب ڈالر رہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات آئیں جو نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی بہن بھائیوں کیملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے عزم کی سند ہے، ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔
Facebook Twitter Reddit Pinterest Whatsapp

متعلقہ عنوان :

پاکستانبرطانیہشہباز شریفوزیراعظممعاشیسعودی عربڈالریورپمتحدہ عرب اماراتسعودیریکارڈ انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں

اسد قیصر کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، ملاقات طے پاگئی

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی ضلع خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں ..

اداکارہ روحی بانو کی چھٹی برسی اتوار کو منائی گئی

معروف ہدایت کار و فلم ساز پرویز رانا کی برسی اتوار کو منائی گئی

ڈکیتی اور قتل کیس میں 2مجرموں کو سزا

سپریم کورٹ میں لڑائی؛ شیر افضل مروت کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ جاری

کمیشن نہیں بنے گا تو حکومت کے ساتھ صرف فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھ سکتے،چیئرمین پی ٹی آئی

مذاکرات پر حتمی مؤقف،عمران خان نے 28 جنوری سے قبل کمیٹی سے ملاقات کی شرط رکھ دی

علی امین گنڈاپور سے صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا عہدہ واپس لے لیا گیا،جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر ..

پنجاب،سی ٹی ڈی کی مختلف شہروں میں کارروائی، 10 دہشت گرد گرفتار

صدر مملکت کا ضلع خیبر میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ..

وزیراعظم سے سنوکرچیمپئین محمد آصف کی ملاقات ،شہبازشریف نے آصف کو 25 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا