بنوں،انڈس ہائی وے پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی کیمروں کو بھی نقصان پہنچا ،پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے

جمعہ 6 دسمبر 2024 21:53

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2024ء)انڈس ہائی وے پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی جبکہ ترمل کیمروں کو بھی نقصان پہنچا ،پولیس کی بھرپور جوابی کاروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق رات گئے بنوں کے داخلی راستے انڈس ہائیوے پر واقع بنوں پولیس چوکی پر نامعلوم دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تاہم پولیس کی چوکس ہونے کی وجہ سے پولیس نے بھرپور جوابی کاروائی کی اس دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا 30منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں پولیس نے بھرپور جوابی کاروائی کی اور دہشتگرد فرار ہوگئے ادھر نامعلوم دہشتگردوں نے نظم بازار بنوں کوہاٹ روڈ پر واقع ڈی او ایف سی ہائوس پر فائرنگ کی گئی تاہم ایف سی کی جانب سے جوابی فائرنگ سے دہشتگرد فرار ہوگئے

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں

بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار جاں بحق

بنوں‘ ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بنوں‘ ریسکیو کے دفتر میں بارودی مواد کا دھماکا‘کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

خیبرپختونخوا ، بنوں میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، چار زخمی

بانی پی ٹی آئی کو گزشتہ عید سے پہلے باہر آ جانا چاہیے تھا،بیرسٹر سیف

کلام بی بی انٹرنیشنل وویمن انسٹیویٹ کا قیام خطے کی خواتین کو پردے میں تعلیم دینے کا ایجنڈہ ہے،