زندگی میں کبھی منشیات استعمال نہیں کی،اداکارہ جان ابراہم

میرے پاس اسمارٹ فون بھی نہیں بلکہ پرانے زمانے کا نارمل فون استعمال کرتا ہوں

جمعہ 10 جنوری 2025 11:57

زندگی میں کبھی منشیات استعمال نہیں کی،اداکارہ جان ابراہم
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)بالی ووڈ کے فٹنس فریک اداکار جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی منشیات کا استعمال نہیں کیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جان ابراہم نے ممبئی میں بھارتی حکومت کی جانب سے منعقدہ ایک انسدادِ منشیات مہم میں یہ بات کہی۔تقریب کے دوران طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں نہ کبھی سگریٹ نوشی کی، نہ شراب پی، اور نہ ہی منشیات کا استعمال کیا۔

طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے جان نے کہا، میں چاہتا ہوں کہ آپ منشیات سے دور رہیں اور اپنے دوستوں، ساتھیوں، اور اردگرد کے لوگوں کے لیے ایک مثالی شخصیت بنیں۔ میں طویل تقریر نہیں کروں گا، لیکن اتنا کہوں گا کہ اپنی زندگی میں نظم و ضبط اپنائیں۔

(جاری ہے)

یہ بات قابل ذکر ہے کہ جان ابراہم نے پہلے بھی بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اجے دیوگن پر پان مصالحہ کے اشتہار کا حصہ بننے پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگ فٹنس پر بات کرتے ہیں اور پھر وہی لوگ پان مصالحہ کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے دوستوں کی بے عزتی نہیں کر رہے لیکن ان کے لیے اصولوں کا پاس رکھنا ضروری ہے، اور انہیں موت فروخت کرنے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔واضح رہے کہ جان ابراہم اپنی فٹنس کی وجہ سے بالی ووڈ میں بیحد مشہور ہیں وہ انتہائی نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں یہاں تک کہ وہ یہ بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ ان کے پاس اسمارٹ فون بھی نہیں ہے اور وہ کوئی اسمارٹ فون نہیں بلکہ پرانے زمانے کا نارمل فون استعمال کرتے ہیں جس میں صرف میسج یا کال کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :