فیصل آباد، پانی نہ پلانے پر بھائی نے کم عمر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

جمعرات 9 جنوری 2025 21:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) پانی نہ پلانے پر بھائی نے کم عمر بہن کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کےعلاقہ 202 ر۔

(جاری ہے)

ب کے محلہ فاروق آباد میں حسنین نامی نوجوان نے 13 سالہ بہن ثناء کو پانی نہ پلانے پر تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔