خواتین کسی بھی سنگین صورتحال میں فوری ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔ ترجمان سیف سٹیز

جمعرات 9 جنوری 2025 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2025ء) اوکاڑہ میں بیٹی کی والدین کی مرضی کے خلاف پسند کی شادی کرنے پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹی کو جان سے مارنے کی کوشش کی،کالر نے بتایا کہ بیٹی کا باپ اسلحہ لیکر اسے مارنے شوہر کے گھر آیا ہے۔

(جاری ہے)

15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کا رابطہ کالر سے کروایا۔پولیس کی بروقت کارروائی،متاثرہ لڑکی اور اس کے شوہر کو بحفاظت ریسکیو کیاگیا۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ خواتین گھر،دفتر یا عوامی مقامات پر خود کو غیر محفوظ محسوس کریں تو 15 پر کال کریں۔ خواتین کسی بھی سنگین صورتحال میں فوری ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔