علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا،عطاء تارڑ کا وزیراعلیٰ کے بیان پر تبصرہ

مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، وزیراطلاعات

جمعرات 9 جنوری 2025 19:15

علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا،عطاء تارڑ کا وزیراعلیٰ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا، مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد، جلائو گھیرائو آپ کا وطیرہ ہے۔