Live Updates

غزہ میں 2025 کے پہلے ہفتے میں 74 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،یونیسیف

جمعہ 10 جنوری 2025 12:00

غزہ میں 2025 کے پہلے ہفتے میں 74 بچے  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ،یونیسیف
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) غزہ میں 2025 کے پہلے سات دنوں کے دوران مسلسل تشدد کے باعث 74 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔رائٹرز کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادراے یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے کہا ہے کہ غزہ کے بچوں کے لیے نیا سال مزید موت اور تکالیف لے کر آیا ہے، جن میں حملے، محرومی اور سردی کے اثرات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ یونیسف طویل عرصے سے خبردار کر رہا ہے کہ ناکافی پناہ گاہیں، غذائیت اور صحت کی سہولیات تک رسائی کا فقدان، صفائی کی خراب صورتحال اور اب سردیوں نے غزہ کے تمام بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے خاص طور پر نوزائیدہ بچے اور وہ بچے جنہیں طبی مسائل کا سامنا ہے، زیادہ خطرے کا شکار ہیں۔یونیسف نے غزہ کے بچوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
نئے سال 2025 کا آغاز سے متعلق تازہ ترین معلومات