لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ تاریخی سانحہ قرار

جمعہ 10 جنوری 2025 12:28

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ تاریخی سانحہ قرار
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں تاریخ کی بدترین آگ نے 29 ہزار سے زائد ایکڑ رقبہ لپیٹ میں لے لیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ بجھانے کیلئے پانی اور اہلکار کم پڑگئے، آگ سے 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں 95 ہزار صارف بجلی سے محروم ہیں۔

آگ سے متاثرہ علاقے سے ایک لاکھ 80 ہزار افراد کو انخلا کی ہدایت کی گئی ہے، 2 ہزار سے زیادہ املاک راکھ کا ڈھیر بن گئیں، مشہور ہالی ووڈ شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 50 ارب ڈالر سے زائد ہوگیا ہے، خشک اور تیز ہوائوں سے آگ میں خطرناک اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔